ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 681
سورا ئینم 681 157 سورائیم PSORINUM (Scabies Vesicle) پرانے سورائس (Psoriasis) کے نتیجہ میں جلد پر ابھرنے والے فاسد مادوں سے تیار کی جانے والی دوا کا نام سورائینم ہے۔سورائینم بہت گہرا اور وسیع اثر رکھنے والی دوا ہے۔بیماریوں میں اسے سلفر سے مشابہ مگر گرمی سردی کے احساس میں بالکل الٹ قرار دے سکتے ہیں۔سلفر کا مزاج سخت گرم اور سور ائینم کا مزاج سخت ٹھنڈا ہوتا ہے۔اگر کسی مریض کی تمام علامتیں سلفر کی ہوں لیکن مریض ٹھنڈا ہو تو سلفر کی بجائے سورائینم دوا ہو گی۔سلفر اور سورائینم جلد اور غدودوں پر بہت گہرا اثر کرنے والی دوائیں ہیں۔دونوں میں مریض کے اخراجات سخت متعفن ہوتے ہیں اور جسم گندہ اور میلا میلا سا رہتا ہے جیسے عرصہ سے غسل نہ کیا ہو۔انتہائی سنگین نوعیت کی جلدی امراض جو سخت دواؤں کے استعمال سے دب کر انتڑیوں اور اندرونی جھلیوں پر اثر انداز ہوں ان میں سلفر اور سورا ئینم دونوں ہی اولین اہمیت کی حامل ہوتی ہیں۔ان امراض کی علامتیں بہت حد تک مشترک ہیں۔مگر سردی گرمی کا فرق بہت نمایاں ہے۔سورا ئینم سردی گرمی کی علامت سے بے نیاز بعض ایسی خطرناک بیماریوں میں بھی کام آتی ہے جن کا سلفر سے کوئی تعلق نہیں ہوتا مثلاً جانوروں کے سینگوں کی جڑ میں کینسر ہو جو بہت خطرناک ہوتا ہے اور اس کے نتیجہ میں جانور چند دن میں دم تو ڑ دیتا ہے تو ایسے جانوروں کو بارہا سورائینم 1000 کی ایک ہی خوراک اللہ تعالیٰ کے فضل سے فوری شفا عطا کرتی ہے۔حالانکہ اس بیماری کو لا علاج بتایا جاتا ہے۔سورا ئینم کا مریض سخت ٹھنڈا ہوتا ہے اور لحاف لینا چاہتا ہے لیکن بستر میں ذرا گرم ہو