ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 633 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 633

نیٹرم سلف 633 148 نیٹرم سلفیوریکم NATRUM SULPHURICUM سوڈیم اور سلفر سے بنی ہوئی دوا نیٹرم سلف اہم اندرونی تبدیلیاں پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔اس کا جگر سے گہرا تعلق ہے۔شوگر کے لئے بہت مفید دوا ہے۔اگر نیٹرم سلف 200 طاقت میں ہفتے میں ایک دو بار اور کلکیر یا فاس، کالی فاس اور نیٹرم فاس 6x میں دن میں تین چار بار با قاعدگی سے دیں تو ذیا بیطیس کے علاج میں یہ ایک وسیع الاثر نسخہ ثابت ہوا ہے۔بعض اوقات ان چاروں دواؤں کو 6x میں بھی دیا جاتا ہے اور اچھے نتائج ظاہر ہوتے ہیں۔نیٹرم سلف کی علامتیں آدھی رات سے پہلے ظاہر ہوتی ہیں۔بھیگے ہوئے موسم میں اس کی تکلیفیں بڑھتی ہیں۔اس کے مریض ذہنی اور جسمانی لحاظ سے بہت حساس ہوتے ہیں۔در دکو بہت شدت سے محسوس کرتے ہیں لیکن حرکت سے درد میں افاقہ ہوتا ہے۔تمام جسم میں دکھن کا احساس رہتا ہے۔اس کی نزلاتی تکلیفیں موسم بہار میں زیادہ نمایاں ہو جاتی ہیں۔سر کی چوٹ لگنے پر اندرونی بداثرات سے بچانے کے لئے نیٹرم سلف نہایت اعلیٰ درجہ کی دوا ہے۔سرکی پرانی چوٹ کے مریضوں کو بھی آرنیکا کے ساتھ نیٹرم سلف ملا کر دیا جائے تو بہت ہی مفید نسخہ ہے۔وضع حمل کے وقت بعض اوقات بچے کے سر پر دباؤ پڑتا ہے۔ایسے بچوں کو ماں کے دودھ کے ذریعہ فوری طور پر نیٹرم سلف استعمال کروانی چاہئے تا کہ کوئی منفی نتائج ظاہر نہ ہوں اور بچہ نیم پاگل ہونے سے بچ جائے۔نیٹرم سلف دمہ کی بھی بہترین دوا ہے۔خصوصاً ان مریضوں کے لئے جنہیں ہے۔مرطوب موسم میں دمہ میں اضافہ ہو جاتا ہے۔شروع میں نزلہ ہوتا ہے جو جلد بگڑ کر چھاتی کو