ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 563
563 ہیں جن کو چھونے سے درد ہوتا ہے، ناک اور منہ کے قریب کیل نکلتے ہیں۔ناک میں جلن ہوتی ہے، کھانسی کے ساتھ دم گھٹتا ہے، بلغم کے ساتھ خون کی آمیزش ہوتی ہے، سانس کی نالی میں در داور اور تشیخی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے اور سانس لینے میں دقت محسوس ہوتی ہے۔لیڈم کے مریض کے جسم میں حرارت غریزی کم ہونے کی وجہ سے جسم ٹھنڈا رہتا ہے لیکن اس کے باوجود اس کا مریض بستر کی گرمی برداشت نہیں کر سکتا۔ٹکور کرنے سے بھی درد میں اضافہ ہو جاتا ہے۔مریض اپنے پاؤں ٹھنڈے پانی میں رکھنا پسند کرتا ہے۔طاقت 30 سے 200 تک