ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 559 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 559

559 134 لیڈم LEDUM (Marsh Tea) لیڈم ایک پودے سے تیار کی جانے والی دوا ہے جس میں ایک خاص قسم کی تیز بو پائی جاتی ہے۔روایتی طب میں اس پودے کے عرق کو سر درد، دل کے دوروں اور بلغم کے اخراج کے لئے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ہومیو پیتھی میں اس سے تیار کی جانے والی دوا کیڑوں مکوڑوں کے ڈنک لگنے کی صورت میں یا جوڑوں کی تکلیفوں میں بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔لیڈم کا زہرکئی پہلوؤں سے سانپ کے زہر سے مشابہ ہوتا ہے۔لیکیس کی طرح اس کی بیماریاں بائیں طرف سے شروع ہونے کا زیادہ رجحان رکھتی ہیں۔تکلیفیں اوپر کے دھڑ کی نسبت نچلے دھڑ میں زیادہ شدت سے اپنا اثر دکھاتی ہیں۔تکلیف اکثر پاؤں یا ٹانگوں کے نچلے حصہ سے شروع ہوتی ہے اور نیچے سے اوپر کی طرف پھیلنا شروع ہو جاتی ہے۔آرنیکا کی طرح لیڈم کا بھی چوٹوں سے گہرا تعلق ہے اور بعض اعضا کی چوٹوں میں اسے آرنیکا اور ہائی پیر کیم (Hypericum) وغیرہ سے ملا کر دیا جائے تو بہت مفید ثابت ہوتی ہے۔وہ چوٹیں جو گہرا اثر چھوڑ جائیں یا ایسے زخم جو نوکدار چیز مثلاً کیل یا کانٹا وغیرہ چھنے سے پیدا ہوں، ان میں لیڈم بطور خاص مفید ہے۔بعض دفعہ اس کے زخموں میں بظاہر مندمل ہو جانے کے بعد سالہا سال تک درد کی لہریں بجلی کے کوندوں کی طرح اٹھتی رہتی ہیں۔ایسی صورت میں اگر صبح ہو جائے تو لیڈم اس کا بہترین علاج ثابت ہو سکتی ہے۔گھوڑے کی لید متشنج پیدا کرنے میں مشہور ہے لیکن اگر گھوڑا خود کسی کیل وغیرہ