ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 435 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 435

ہیلو نفیس 435 108 ہیلو نیس HELONIAS ہیلو نیں ایک بہت اہم دوا ہے جو خصوصاً عورتوں کی بیماریوں سے تعلق رکھتی ہے۔اس کا رحم کی گردن کے کینسر سے گہرا تعلق ہے۔کاربو انیمیس بھی اس کینسر میں مفید ثابت ہوسکتی ہے بشرطیکہ دیگر اعضاء سے تعلق والی علامتیں بھی موجود ہوں جبکہ ہیلونفیس کا تعلق براہ راست رحم کے کینسر سے ہے اور یہ ضرور کچھ نہ کچھ کام دکھاتی ہے۔رحم کی گردن میں سوزش اور سرخی ظاہر ہو اور اسی مرحلہ پر ہیلو فیس دے دی جائے تو بہت مؤثر ثابت ہوگی۔اگر ہیلونیس سے مکمل شفانہ ہوتو اس کے بعد کار بو ایمیلس دینی چاہئے۔امید ہے کہ انشاء اللہ ان دونوں دواؤں کے استعمال کے نتیجہ میں مکمل شفا ہو جائے گی۔اگر کسی عورت کا حمل ساقط ہو جائے اور رحم بھی ڈھلک جائے نیز سامنے اور پیچھے سے دباؤ محسوس ہو، چلتے ہوئے تکلیف بڑھے یا رحم اپنی جگہ چھوڑ کر دائیں یا بائیں طرف چلا جائے تو ہیلو نفیس رحم کے اعصاب کو طاقت دے کر اسے واپس اپنی اصل حالت کی طرف لوٹا دیتی ہے۔رحم کے دائیں یا بائیں منتقل ہونے کی علامت سے مجھے خیال آیا کہ وہ جنین جو پیٹ میں صحیح پوزیشن میں نہیں ہوتے بلکہ ٹیڑھی حالت میں رہتے ہیں ان کو مسیح پوزیشن میں لانے کے لئے بھی یہ دوا استعمال کرنی چاہئے۔امید ہے کہ فائدہ ہوگا۔اگر جنین الٹی حالت میں ہو تو پلسٹیلا 30 یا200 بہت مفید ثابت ہوتی ہے۔وہ غریب ممالک جہاں فوری اپریشن کی سہولت مہیا نہ ہو وہاں ایسی حاملہ عورتیں بہت تکلیف اٹھاتی ہیں اور بعض اپنی جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں۔ان ممالک میں ایسی حالت میں کام آنے والی دوائیں ایک ہو میو پیتھ کو ازبر ہونی چاہئیں۔مثلاً پلسٹیلا کولوفائیلم ، ہیلوٹیں۔نیز