ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 417 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 417

417 103 گائیکم GUAIACUM گائیکم بہت گہرا اثر کرنے والی اور بہت طاقتور دوا ہے لیکن ہو میو پیتھ بالعموم اسے بہت کم استعمال کرتے ہیں۔کبھی کبھار بہت ماہر ڈاکٹروں نے اسے استعمال کیا ہے ورنہ عموماً یہ نظروں سے ہٹی رہتی ہے۔یہ بائی کی دردوں اور گنٹھیا (Gout) میں کام آتی ہے۔اگر موروثی سل کے مادوں کی علامت پائی جائے تو بھی گائیکم پر نظر رکھنی چاہئے۔اس میں اسہال کا رجحان پایا جاتا ہے۔Tendon یعنی وہ سفید ڈورے جو عضلات کو ہڈی سے ملاتے ہیں سکڑ جاتے ہیں اور ان میں تناؤ پیدا ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے ٹانگیں اور باز و پوری طرح سے کھلتے نہیں اور در دمحسوس ہوتا ہے۔کندھوں کے دونوں طرف کے اعصاب میں دکھن اور تھکاوٹ کا احساس ہوتا ہے۔اس تکلیف میں گائیکم مفید ہے۔گائیکم کی تکلیفیں گرمی سے بڑھتی ہیں اور ٹھنڈ سے آرام آتا ہے۔اس لحاظ سے یہ لیڈم، پلسٹیلا ، لیک کنیا ئینم اور آیوڈم سے مشابہ ہے لیکن ان سب میں با ہم فرق کرنے والی علامتیں ہیں جن کی شناخت ہو جائے تو آسانی سے اصل دوا ذہن میں آجائے گی۔گائیکم کے مریض وجع المفاصل کی وجہ سے عموماً جھک کر چلنے لگتے ہیں۔ان کے گھٹنے جواب دے جاتے ہیں، ہاتھ پاؤں اکٹر جاتے ہیں اور بعض اوقات بالکل معذور ہو جاتے ہیں۔ان علامتوں کے علاج میں گائیکم کے علاوہ کو چیکم بھی مفید دوا ہے جس کی اہم علامت یہ ہے کہ تکلیف پاؤں کے انگوٹھے سے شروع ہوتی ہے۔گائیکم کی نمایاں علامت یہ ہے کہ ماؤف حصہ سخت زود حس ہوتا ہے اور کسی قسم کالمس برداشت نہیں ہوتا۔گرمی پہنچانے سے تکلیف بڑھ جاتی ہے۔جوڑوں پر وجع المفاصل کا اثر ہوتو ناسور او ر پھوڑے بھی بننے لگتے ہیں۔گائیکم کا ہڈیوں سے بھی گہرا تعلق ہے۔ہڈیاں نرم ہو کر