ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 344 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 344

کیوپرم 344 کیو پرم کی ایک علامت یہ ہے کہ مریض کو ہچکی لگتی ہے جو معدہ کے شیخ سے پیدا ہوتی ہے۔متلی اور قے کو ٹھنڈا پانی پینے سے آرام آتا ہے۔مگر متلی اور قے کے دورے سردی لگنے سے ہی شروع ہوتے ہیں۔شدید پیٹ درد اور تھوڑے تھوڑے اسہال ہوں جن کے ساتھ تشخی دورے بھی ہوں اور پیٹ تن جائے اور چھونے سے درد ہوتا ہو، اندر کی طرف کھچاؤ محسوس ہوتا ہو تو یہ کیو پرم کی علامتیں ہیں۔روز مرہ ہیضے میں استعمال ہونے والی تین بہترین دواؤں میں سے ایک کیو پرم ہے۔اس کی امتیازی علامتیں بالکل واضح اور آسانی سے شناخت ہونے والی ہیں۔ہیضے میں تشیخ کا آغاز پیٹ سے ہوتا ہے جو بہت شدید ہوتا ہے اسہال کھل کر نہیں آتے بلکہ رک رک کر تھوڑے تھوڑے آتے ہیں۔اگر چہ ہاتھ پاؤں بھی مڑتے ہیں مگر چڈلی کا تشنج پیٹ سے تشبیح کے بعد ہر دوسرے تشیع سے زیادہ تکلیف دہ ہوتا ہے۔ان تشنجی علامات کے ساتھ کیو پرم کی عمومی نیلا ہٹ اس کے مریض کی شناخت کا مزید پختہ کر دیتی ہے۔دوسری دو دوا ئیں کیمفر اور ور بیٹرم البم ہیں۔نوجوان بچیوں کو حیض کے دوران کمر اور پیٹ میں تشنج ہوتا ہے لیکن اگر یہ شیخ پنڈلیوں میں منتقل ہو جائیں تو زیادہ تر کیو پرم ہی دوا ہوگی۔اس میں ہلکی سی متلی اور اسہال بھی ہوتے ہیں۔اگر حیض کے دوران مرگی کے دورے پڑنے لگیں تو یہ بھی کیو پرم کی علامت ہے۔البتہ نئے چاند کے نکلنے سے اگر یہ تکلیف ہو تو اس میں سیلیشیا مفید ہے۔مددگار دوائیں کلکیریا کارب دافع اثر دوائیں کیمفر۔بیلاڈونا۔ہپر سلف سٹیفی سیگر یا کونیم طاقت 30 سے 200 تک