ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 331
کرو فیلس 331 83 کروٹیلس ہری ڈس CROTALUS HORRIDUS (Rattle Snake) یہ دوا ایک بہت ہی زہر یلے اور خطرناک سانپ کے زہر سے تیار کی جاتی ہے جسے عرف عام میں Rattle Snake کہتے ہیں کیونکہ یہ اپنے جسم کو رگڑ تا رہتا ہے جس سے کھڑ کھڑاہٹ کی آواز پیدا ہوتی ہے۔یہ سانپ دنیا کے اکثر و بیشتر ممالک میں پایا جاتا ہے خصوصاًریگستانی اور پھر یلے علاقوں میں جہاں نمک کی زیادتی ہوتی ہے۔اسے نم دار گیلی جنہیں پسند ہیں، وہاں آرام سے سویا رہتا ہے۔جب شکار اس پر قدم رکھے یا اس کا ایک حصہ اس کے پاؤں کے نیچے آ جائے تو اچانک حملہ کرتا ہے۔اس کا زہر بہت جلد اثر دکھاتا ہے، مریض کی شکل سخت بھیانک اور خوفناک ہو جاتی ہے اور وہ دیکھتے ہی دیکھتے مر جاتا ہے۔علاج کا وقت ہی نہیں ملتا۔سندھ کے پنجابی زمیندار کہتے ہیں کہ جب یہ کالے تو ساتھ ہی کہتا ہے کہ ”پرے ہو کے ڈگ“ یعنی اے میرے شکارمرکر مجھ پر ہی نہ آ پڑنا، پرے ہوکر گرنا۔ہر قسم کے سانپوں کے زہر کے اثرات عموماً مزمن ہوتے ہیں اور یہ بہار کے موسم میں اپنا اثر دکھاتے ہیں، سانپ بھی اسی موسم میں جاگتا ہے۔سردیوں کے موسم میں آرام کرنے کے بعد تازہ دم ہو کر اٹھتا ہے تو بہت زہریلا ہو چکا ہوتا ہے۔اگر اس کا کاٹا ہوا مریض بچ جائے اور زہر پوری طرح اس میں سرایت نہ کر سکا ہو تو اسی موسم میں جس موسم میں اسے کاٹا گیا ہو اس کا زہر پھر جاگ اٹھتا ہے اور بار بار ہر سال اپنا اثر دکھاتا ہے۔بہار کے موسم میں وہ پرانے زخم بھی ہرے ہو جاتے ہیں جہاں کبھی سانپ نے کا نا ہو اور وہ بیماریاں جو سانپوں کے زہر سے تعلق رکھتی ہیں سراٹھانے لگتی ہیں۔بہار میں کئی