ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 289 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 289

کولسٹر بینم 289 71 کولسٹر مینم CHOLESTERINUM یہ دوا صفراء سے بنائی جاتی ہے۔جگر اور پتے کی بیماریوں میں بہت مفید ہے۔پستہ کے درد کے لئے بہترین دوا ہے۔میں نے اپنے تجربہ سے اسے جگر، پستہ ، تلی اور لبلبہ کی امراض میں بہت مفید پایا ہے۔جگر کے کینسر میں بھی بہت فائدہ مند ہے۔جسم میں چربی جمنے کے رجحان کو بھی دور کرتی ہے۔اگر خون میں چکنائی زیادہ ہو جائے یعنی کولیسٹرول (Cholesterol) کا تناسب بڑھ جائے تو اس کو ٹھیک کرنے میں بھی کارآمد ثابت ہوتی ہے۔امریکہ میں بعض مریضوں نے کولیسٹرول کم کرنے کے لئے جدید ترین طریقوں سے ایجاد کی گئی دوائیں استعمال کیں لیکن کچھ فائدہ نہ ہوا۔جبکہ کولسٹرینم کے استعمال سے انہیں نمایاں فرق محسوس ہوا۔کولسٹرینم پستہ اور لبلبہ کی سوزش اور پتھری کی روک تھام میں مفید ہے۔اگر آغاز میں ہی دے دی جائے تو مریض کافی پیچیدگیوں سے محفوظ ہو جاتا ہے۔اگر پتھریاں بن جائیں تو اس دوا کے اثر سے نرم ہو کر گھلنے لگتی ہیں اور دیکھتے دیکھتے غائب ہو جاتی ہیں۔کولسٹر بینم میرقان کے لئے بھی اچھی دوا ہے۔تلی بڑھ جائے تو اچھا اثر دکھاتی ہے۔اس کے مریض میں بے چینی اور بیزاری نمایاں ہوتی ہے۔مریض بے خوابی کا شکار بھی ہو جاتا ہے لیکن آرسینک والی کیفیت نہیں ہوتی اور نہ ہی کیمومیلا کی طرح چڑ چڑا پن ظاہر ہوتا ہے۔سانس میں گھٹن کے لئے بھی مفید دوا ہے۔مارفیا اس دوا کے اثر کو زائل کر دیتی ہے۔طاقت : 30 تک