ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 287
چینینم آرس 287 چینینم آرس میں بواسیر کے مسے بھی پائے جاتے ہیں جو پھولے ہوئے اور نیلگوں ہوتے ہیں۔خارش بھی ہوتی ہے۔پیشاب میں البیومن اور شوگر آتے ہیں۔یہ دوامر دانہ اور زنانہ جنسی کمزوریوں میں بھی مفید ہے۔عورتوں میں چھیلنے والا، لیکوریا تکلیف دہ اور خون کی آمیزش کے ساتھ ہوتا ہے۔حیض مقدار میں بہت زیادہ، کھلے، بد بودار، سیاه یا زردی مائل ، لمبا عرصہ چلیں یا پھر بالکل بند ہو جائیں۔اگر چھینینم آرس کی مزاجی علامتیں پائی جائیں تو حیض کی یہ تکلیفیں خدا کے فضل سے دور ہو سکتی ہیں۔چینینم آرس میں سانس کی نالی میں شیخ اور چھیلنے کا احساس اور سانس کی گھٹن ہوتی ہے، گہرا سانس لینا مشکل ہوتا ہے کیونکہ سانس کی نالی میں اس سے خارش ہوتی۔دموی کھانسی کی علامات بھی پائی جاتی ہیں۔دل میں درد، تنگی اور گھٹن کا احساس تشنج ، سوجن، کمزوری اور دھڑ کن ، ہاتھ پاؤں ٹھنڈے، پنڈلیوں میں بیج جسم میں ہائی کی دردیں گھٹنوں اور ٹانگوں میں درد صرف رات کے آخری حصہ میں چین کی نیند آتی ہے۔ہے۔یہ امر پیش نظر رکھنا لازمی ہے کہ مریض انتہائی کمی خون کا شکار ہو تو یہ دوا او پر درج کردہ سب تکلیفوں میں مفید ہے۔پر خون مریضوں میں یہ دوا کام نہیں کرتی۔الا ماشاء اللہ طاقت : 30 سے 1000 تک