ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 227
ائیوا 227 55 کینیبس سٹائیوا CANNABIS SATIVA کینیبس سٹائیوا کی علامتیں کینیس انڈیکا سے بہت حد تک ملتی ہیں بلکہ کئی ہومیو پیتھ ایک کی جگہ دوسری کو بھی استعمال کر لیتے ہیں۔یہ ایک دوسرے کے اثر کو زائل بھی کرتی ہیں۔کینی بس سٹائیوا کی علامات کینیبس انڈیکا سے زیادہ شدید ہوتی ہیں۔مثلاً کینیس انڈیکا کے مریض میں یہ احساس پایا جاتا ہے کہ میں دو شخصیتوں میں منقسم ہو گیا ہوں۔مریض بہت یقین، وضاحت اور لطف کے ساتھ یہ محسوس کرتا ہے کہ وہ بیک وقت دو دنیاؤں میں بس رہا ہے لیکن کینیس ٹائیوا میں ذاتی تشخص کے بارے میں مستقل شک پیدا ہو جاتا ہے کہ میں کیا ہوں۔بولنے اور لکھنے میں کنٹرول نہیں رہتا۔لکھتے ہوئے لفظ بدلتا جاتا ہے۔اس کی بات چیت نا قابل فہم ہو جاتی ہے۔فقروں میں غیر ضروری لفظ داخل کرتا رہتا ہے۔اس حالت میں جب وہ بولتا ہے تو سمجھتا ہے کہ کوئی اور بول رہا ہے۔نفسیات کے ماہرین اس قسم کی باتوں پر غور کرتے ہیں لیکن اس کا کوئی علاج نہیں کر سکتے۔صرف تسکین بخش ادویہ دے دیتے ہیں۔لیکن ہو میو پیتھی میں دوا دینے سے ایسے مریض ٹھیک ہو سکتے ہیں۔کینیس ٹائیوا کے مریض کو یہ احساس ہوتا ہے کہ سر کے اوپر یا پچھلی طرف ٹھنڈے پانی کی بوند میں گر رہی ہیں۔اس کے مریض کی آنکھیں خون سے بھر جاتی ہیں۔آنکھ میں اور آنکھ کے اردگر در گیں ابھر آتی ہیں۔نکسیر بھی پھوٹتی ہے۔ایک رخسار سرخ اور دوسرا از رد ہو جاتا ہے۔یہ علامت پلسٹیلا کی بھی ہے۔لینس سٹائیوا میں منہ اور گلا خشک ہوتا ہے۔دم گھٹتا ہے۔