ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 201
کلکیر یا فلور 201 کی طرح صاف ہو گئی اور وفات تک انہیں موتیا کی تکلیف دوبارہ نہیں ہوئی ورنہ اتنی زیادہ عمر میں اپریشن بھی ناممکن تھا۔موتیا کے سلسلہ میں یہ بات یا درکھیں کہ کلکیر یا فلور کالے موتیے میں مفید نہیں ہے کیونکہ اس کی وجوہات بالکل اور ہوتی ہیں۔کلکیر یا فلور میں متلی اور قے کی علامت بھی ملتی ہے خصوصاً بچوں کو غیر ہضم شدہ غذا کی قے آتی ہے۔جو بچے پڑھائی کا بہت بوجھ محسوس کرتے ہیں اور ذہنی تھکاوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں وہ عموماً کھانے کے بعد متلی اور قے کا رجحان رکھتے ہیں۔وجع المفاصل کی تکلیف کے ساتھ اسہال شروع ہو جاتے ہیں۔بواسیر کے ساتھ کمر اور پیٹ میں درد ہوتا ہے۔کمر کا درد حرکت سے بڑھ جاتا ہے لیکن مسلسل حرکت سے اس میں کمی آ جاتی ہے۔بچوں کی ریڑھ کی ہڈی میں سوزش کی وجہ سے ران کی ہڈی بھی بڑھ جاتی ہے جو بہت تکلیف دہ ہوتی ہے۔پیٹھ کے نچلے حصہ میں درد اور گردن کے غدود اکڑے ہوئے ہوں۔انگلیوں کے جوڑوں پر کا تھیں اور سوزش اور گھٹنوں اور ٹانگوں میں اچانک شدید درد شروع ہو جاتا ہے۔پاؤں پر سخت بد بودار پسینہ آتا ہے۔ہاتھوں ، بازوؤں ، ٹانگوں اور کمر پر سے سے اگنے لگتے ہیں۔کلکیر یا فلور میں مختلف جگہ جلد بہت نمایاں سفید ہو جاتی ہے۔اپریشن کے بعد سلے ہوئے زخموں کے اردگرد جلد سکڑ جاتی ہے، زخموں میں پیپ بنتی ہے اور کنارے سخت ہوکرا بھر جاتے ہیں۔کلکیر یا فلور عموماً آہستہ اثر کرنے والی دوا ہے اس لئے مسلسل کچھ عرصہ تک وقفوں وقفوں کے ساتھ استعمال کرنا چاہئے۔جب نتائج ظاہر ہونے لگیں تو بلا وجہ بار بار دہرانے سے احتراز لازم ہے۔بسا اوقات اونچی طاقت میں زیادہ بہتر کام کرتی ہے۔اس کی تکلیفیں موسم کی تبدیلی ، آرام اور مرطوب موسم میں بڑھ جاتی ہیں ، گرمی پہنچانے اور نکور سے افاقہ ہوتا ہے۔طاقت بائیوکیمک 6x یا ہومیو پیتھک 30 سے سی۔ایم (CM) تک