ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 109
ایسا فیٹیڈا 109 28 ایسا فیٹیڈا ASAFOETIDA (ہینگ) ہینگ کو عموماً گرم مسالے کے طور پر یا قوت ہاضمہ کو بڑھانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔اس سے تیار کردہ ہومیو پیتھک دوا معدہ اور خوراک کی نالی کے تشیخ میں مفید ہے۔اس کی سب سے نمایاں علامت سر کا سن ہونا ہے۔سن ہونے کا احساس بسا اوقات سر کی بیرونی جلد تک ہی محدود رہتا ہے لیکن کبھی سر کے اندر دماغ میں بھی محسوس ہوتا ہے اور دونوں صورتوں میں کچھ درد کا احساس بھی پایا جاتا ہے۔ہائیڈ روسائینک ایسڈ، ٹیر مینٹولا ہسپانیہ اور کو نیم میں بھی سن ہونے کا احساس عام ہے۔ایسا فیٹیڈا میں مریض بہت زود حس ہوتا ہے۔رات کو تکلیف بڑھ جاتی ہے۔کھلی ہوا، حرکت اور دباؤ سے کمی محسوس ہوتی ہے۔ہڈیوں کے بھر بھرا ہونے کی خطرناک بیماری بھی اس کے دائرہ میں شامل ہے۔چنانچہ سفلس کے مریضوں کی طرح ناک کی اندرونی ہڈیوں کے گلنے سڑنے کے نتیجہ میں دائمی خطرناک بد بودار نزلہ ملتا ہے۔دافع اثر دوائیں : چائنا ،مرکزی طاقت 30