ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 844
انڈیکس تشخیص امراض (REPERTORY) 845 خون مقدار میں بہت زیادہ ہو اور پیٹ میں درد ہو، لیکوریا جو رات کو زیادہ ہو جائے، چھیلنے والا مواد خارج ہو، صبح کے وقت متلی ، پیشاب کرنے کے بعد خارش اور جلن جسے ٹھنڈے پانی سے دھونے سے آرام آتا ہو تو یہ وہ عمومی علامتیں ہیں جن میں مرک سال (Mere Sol) مفید ثابت ہو سکتی ہے۔اگر محض کمزوری کی وجہ سے شروع مہینوں میں حمل ضائع ہو جائے تو بھی مرک سال اس کمزوری کو دور کر کے طاقت کو بحال کرتی ہے اور عورت اس قابل ہو جاتی ہے کہ جنین کا بوجھ اٹھا سکے۔بعض عورتوں کو شادی کے بعد بعض تکلیفیں آگھیرتی ہیں مثلاً حیض کے ایام میں بے قاعدگی، درد، اعصابی کمزوری وغیرہ ہو تو انہیں میڈ ورائینم (Medorrhinum) کی ضرورت پڑتی ہے۔حیض کا خون لمبا عرصہ جاری رہے ، رحم اور پیٹ میں شیخ ہو جائے اور بہت زیادہ مقدار میں خون بہہ رہا ہو تو یہ خاص ملی فولیم (Millefolium) کا نشان ہے۔یہ تینوں علامتیں اکٹھی ہو جائیں تو الا ماشاء اللہ لی فولیم خدا کے فضل سے فوری فائدہ دیتی ہے۔اسی طرح اگر حمل ضائع ہونے کا خدشہ لاحق ہو جائے، معمولی حرکت سے خون جاری ہو اور آرام کرنے سے رک جائے تو اس صورت میں بھی ملی فولیم مفید ہے۔ویریکوز و نیز (Varicose Veins) کی بیماری عموماً حمل کے دوران شروع ہوتی ہیں۔اس عرصہ میں ملی فولیم دی جائے تو بیماری وہیں رک جاتی ہے اور آگے نہیں بڑھتی۔عورتوں میں حیض رک جانے سے تشیخ اور مرگی کے دورے پڑنے لگیں یا سخت محنت مشقت کرنے کی وجہ سے رحم سے خون جاری ہو جائے تو بھی ملی فولیم (Millefolium) مفید ہے۔بچے کی پیدائش کے بعد باقی رہ جانے والی کمزوریوں کو دور کرنے کے لئے کالی کارب اگر مفید ہے۔کالی کا رب کے علاوہ نیٹرم میور بھی مؤثر دوا ہے جو صحت کو بحال کرتی ہے۔بچہ کی پیدائش کے بعد بخار ہو جائے تو سلفر (Sulphur)اور پائیر و نیم (Pyrogenium) ملا کر دیں۔اگر رحم کے اندر پوری طرح صفائی نہ ہوئی ہو اور اندر