ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 814 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 814

انڈیکس تشخیص امراض (REPERTORY) 815 ریپرٹری کے سلسلہ میں ایک ضروری نوٹ اس ریپرٹری میں بعض دواؤں کا نمونے کے طور پر تفصیل سے ذکر ہے کہ ایک ہی مرض بہت سی دواؤں میں مل سکتی ہے یا ایک ہی دوا بہت سی بیماریوں میں کام آ سکتی ہے مگر اس میٹریا میڈیکا (Materia Medica) کی طرز ایسی ہے کہ صرف بڑی بڑی دواؤں یا امراض کے ابواب کی نشاندہی کی گئی ہے اور اگر کوئی ان میں سے ایک بھی غور سے پڑھ لے تو وہیں اس کی ضرورت پوری ہو جائے گی یا دوسری دواؤں کی طرف اسے وہاں سے رہنمائی مل جائے گی۔اس ریپرٹری میں جو یہ نئی طرز اپنائی گئی ہے اس سے امید ہے کہ پڑھنے والوں کا بہت سا وقت بچے گا اور کتاب کے مطالعہ سے جو تکرار کا ایک عمومی سا تاثر ابھرتا ہے اس کی سمجھ آ جائے گی کہ کیوں یہ تکرار ضروری تھی۔