ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 763
سپائی جیل یا 763 درد کی غیر معمولی زود حسی ان سب دواؤں میں پائی جاتی ہے۔پلسٹیلا، ہیپر سلف، کیمومیلا، آگزیلک ایسڈ ، ان کا اپنے ابواب میں مطالعہ کریں۔سپائی جیلیا میں اعصاب کے اندر تکلیف محسوس ہوتی ہے جس کی وجہ سوزش اور چوٹ وغیرہ نہیں ہوتی۔یہ درد اتنا شدید ہوتا ہے کہ درد کی لکیریں بیرونی جلد پر سرخی کی صورت میں دکھائی دینے لگتی ہیں۔غالبا خون کا دوران زیادہ ہو جاتا ہے۔یہ سپائی جیلیا کی خاص علامت ہے۔سرخی کی لکیریں صرف ماؤف جگہ پر ہی ابھرتی ہیں۔چھنے والے دردوں میں لمس نا قابل برداشت ہوتا ہے۔سپائی جیلیا میں آنکھیں بہت بڑی محسوس ہوتی ہیں، نظر ایک جگہ نہیں ٹھہرتی اور بعض دفعہ ایک چیز اپنی اصل جگہ سے ہٹی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔آنکھوں میں درد کے ساتھ سخت دباؤ محسوس ہوتا ہے۔آنکھ کا ڈیلا ہلائیں تو درد بڑھ جاتا ہے۔اس میں سرخی نہیں ہوتی۔صاف ستھری آنکھ میں درد ہو تو اکثر اعصاب کا قصور ہوتا ہے۔آنکھ ہلانے سے بھی سر چکرانے لگتا ہے۔آنکھیں روشنی سے زود حس ہوتی ہیں۔آنکھوں سے پانی بہتا ہے۔چہرے کا اعصابی در درخساروں کی ہڈیوں، آنکھوں، آنتوں اور کنپٹیوں تک پھیل جاتا ہے۔جھکنے سے تکلیف میں اضافہ ہوتا ہے۔سپائی جیلیا انتریوں کے کیٹروں کے لئے بھی مفید ہے۔دافع اثر دوائیں پلسٹیلا طاقت: 30 اور اونچی پریسی دی جاسکتی ہے۔