ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 761 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 761

سپائی جیلیا 761 174 سپائی جیلیا SPIGELIA (Pink Root) سپائی جیلیا ایک پودے سے تیار کی جاتی ہے جسے Pink Root یعنی گلابی جڑ کہا جاتا ہے۔یہ بائیں طرف کے اعصابی دردوں کے علاج میں بہت شہرت رکھتی ہے لیکن وجع المفاصل کے علاج میں بھی اسے اونچا مقام حاصل ہے۔ایسے مریض جو جوڑوں کے درد میں مبتلا ہوں ان کے اعصاب بھی اس بیماری سے متاثر ہوکر بہت زود حس ہو جاتے ہیں۔وہ اعصابی درد جن کی جڑ وجع المفاصل میں ہولیکن بظاہر اعصابی تکلیف معلوم ہوتی ہو ان میں سپائی جیلیا بہت مفید دوا ہے۔دل کی بیماریوں سے بھی اس کا تعلق ہے۔دل کے پردوں کی سوزش اور دل کی تیز دھڑکن میں بہت کام آتی ہے۔چہرے کے بائیں طرف کے اعصابی دردوں میں بہت مؤثر ہے۔اس کے بارے میں اکثر قابل ہومیو پیتھک معالجین کا کہنا ہے کہ گردن سے لے کر چہرے تک کے کوئی اعصابی درد سپائی جیلیا کے دائرہ کار سے باہر نہیں۔بعض دفعه گردن اور کندھے کے جوڑوں میں درد مستقل صورت میں ٹھہر جاتا ہے۔گرم ٹکور کرنے سے آرام آتا ہے۔سپائی جیلیا کی تکلیفیں سردی سے بڑھتی ہیں لیکن درد میں جلن پائی جاتی ہے جیسے آگ سی لگی ہو اور درد کے کوندے شعلوں کی طرح لپکتے ہیں یا ایسے لگتا ہے کہ گرم تاروں سے ماؤف جگہ کو جکڑ دیا گیا ہے اور اعصاب کے کناروں پر بھی گرمی کا شدید احساس ہوتا ہے۔ایسی کیفیت میں سپائی جیلیا کو نہیں بھولنا چاہئے حتی المقدور ایلو پیتھک ٹیکوں سے احتراز کرنا چاہئے جوان دردوں کے دبانے میں مفید تو ثابت ہوتے ہیں لیکن اگر ٹیکہ غلط لگ جائے تو دائمی نقصان کا موجب بن سکتا ہے۔سپائی جیلیا کام کرے تو کسی ٹیکے کی ضرورت نہیں پڑتی اور اگر