ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 689 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 689

پلسٹیلا 689 159 پلسٹیلا PULSATILLA (Wind Flower) پلسٹیلا ایک پودے کے سفوف سے تیار کی جانے والی دوا ہے۔ایلو پیتھک طریق استعمال میں اس سفوف کو صرف آنکھ کی تکلیفوں میں استعمال کیا جاتا تھا۔ہومیو پیتھک طریقہ علاج میں یہ بکثرت استعمال ہونے والی دواؤں میں شامل ہے۔اس دوا میں ذہنی اور جسمانی علامات اولتی بدلتی رہتی ہیں۔پلسٹیلا کا مریض نرم مزاج، رونے کی طرف مائل اور بزدل ہوتا ہے۔یہ مزاج عورتوں میں زیادہ ملتا ہے اس لئے یہ عورتوں کی دوا کے طور پر مشہور ہے۔پلسٹیلا کا مریض سب کے لئے دل میں نرمی رکھتا ہے۔بات بات پر رو پڑے گا یا چھوٹی موٹی کی طرح گم سم ہو جائے گا۔چھوٹی چھوٹی بات کو بہت شدت سے محسوس کرتا ہے۔جب یہ دیکھے کہ اس کی انا کو کچلا گیا ہے تو بہت بے عزتی محسوس کرتا ہے اور چڑ جاتا ہے۔بہت وہمی ہوتا ہے۔عزت نفس کے معاملہ میں ضرورت سے زیادہ حساس ہو جاتا ہے۔معمولی بات سے بھی اس کے جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے اور اسے ہر وقت یہ وہم رہتا ہے کہ کوئی میری بے عزتی کر رہا ہے لیکن وہ تشدد پسند نہیں ہوتا اور مار دھاڑ پر نہیں اتر آتا بلکہ بہت غمگین، مایوس اور بے حوصلہ ہو جاتا ہے۔بہت روتا ہے۔تو ہمات میں جلد مبتلا ہو جاتا ہے۔ایسے مریضوں میں مذہبی جنون بھی پایا جاتا ہے۔خصوصاً عورتیں اس جنون کا شکار ہوتی ہیں۔چونکہ وہ اپنے غصہ کے جذبات کو دباتی رہتی ہیں اس لئے بالآخر ان کے یہ جذبات مذہبی پاگل پن میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔پاگل پن کا اظہار ان کی باتوں اور خیالات سے ہوتا ہے۔مثلاً ان کے دماغ میں یہ خیال بیٹھ جائے گا کہ فلاں خوراک بنی نوع انسان کی ہلاکت کا موجب ہے اسی وجہ