ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 688
پیولیکس 688 (Oxalic Acid) سے مشابہ درد ہوتا ہے۔جلد سے بدبو آتی ہے، بیٹھنے اور لیٹنے سے آرام، چلنے پھرنے سے تکلیف میں اضافہ اور بائیں طرف تکلیف زیادہ۔اس دوا میں ایک خوبی بہت نمایاں ہے کہ دوسری کوئی علامتیں موجود ہوں یا نہ ہوں تو بھی پیشاب کی اچانک سخت حاجت کو نرم کرنے میں غیر معمولی اثر رکھتی ہے۔جن مریضوں کو پیشاب کی حاجت کی وجہ سے بار بار اٹھنا پڑتا ہے ان کے نیند کے وقفوں کو بہت بڑھا دیتی ہے اور پیشاب کی بد بو کو کم کرتی اور رنگت کو صاف کرتی ہے۔عورتوں کے رحم اور جگر کے کینسر میں بھی بہت مفید ہے۔رحم کی اندرونی جھلیوں کی اس حد تک اصلاح کر دیتی ہے کہ اگر ان کی مستقل سوزش اور بیضہ دانی کی خرابیوں کی وجہ سے حمل نہ ٹھہرتا ہو تو اس دوا کے چند مہینے استعمال سے جو مناسب وقفوں کے ساتھ ہونا چاہئے حمل ٹھہر نے کا امکان روشن ہو جاتا ہے۔طاقت : 200 یا اونچی طاقت میں اچھا کام کرتی ہے۔