ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 663
فائٹولا کا 663 152 فائٹولا کا PHYTOLACCA (Poke Root) فائٹولا کا ایک پودے کی جڑ سے تیار کی جانے والی دوا ہے جس کے پھل کو زیادہ مقدار میں کھا لیا جائے تو زہریلے اثرات پیدا ہوتے ہیں اور اس کی ابتدائی علامتیں قے ، دست اور سردرد کے طور پر ظاہر ہوتی ہیں۔فائٹولا کا بہت اہم دوا ہے۔یہ اپنی بہت سی علامات کے لحاظ سے مرکزی سے ملتی ہے اسی وجہ سے اسے نباتاتی مرکزی یعنی پارہ کہا جاتا ہے۔مرکزی کی تکلیفیں سردی اور نمی سے بڑھتی ہیں۔رات کو تکلیف میں اضافہ ہوتا ہے۔فائٹو لا کا میں بھی کمر درد سردی اور نمی سے بڑھتا ہے اور جب مریض رات کو بستر میں گرم ہو تو درد میں اور بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔رات اس کے ہر مرض میں اضافہ کر دیتی ہے۔مرکزی اور فائٹولا کا دونوں کا غدودوں کی بیماریوں سے گہرا تعلق ہے۔فائٹولا کا مرکزی کے زہریلے اثرات کو دور کرتا ہے۔انسانی جسم میں وہ حساس جگہیں جہاں ہڈی کے ساتھ جلد ملی ہوئی ہوتی ہے اور درمیان میں گوشت یا چربی کی موٹی یہ نہیں ہوتی وہاں چھلنے اور دکھن کا احساس فائٹولا کا اور مرکری دونوں میں پایا جاتا ہے۔یوں کے دردوں میں بھی دونوں کا دائرہ اثر وسیع ہے۔یوپی ٹوریم (Eupatorium) بھی الفلوئزا اور ہڈیوں میں شدید درد کے ساتھ چڑھنے والے بخاروں میں مفید ہے۔لیکن ہڈیوں کی تکلیفوں میں مرکزی سب سے زیادہ نمایاں ہے۔وہ بیماریاں جن میں ہڈیاں گلنے لگیں اور ناسور بن جائیں ان میں مرکزی سے بہت فائدہ