ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 33 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 33

ایگیریکس 33 ہر پیز (Herpes) بہت تکلیف دہ بیماری ہے۔اس کو اعصاب کی دوسری بیماریوں سے امتیازی طور پر سمجھنا چاہئے اور اس کا بر وقت صحیح علاج کرنا چاہئے ورنہ بعض دوسری خطرناک پیچیدگیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔میں پہلے سلیشیا ، کالی فاس اور کالی میور دیا کرتا تھا جن سے کسی حد تک فائدہ بھی پہنچتا تھا لیکن بعد میں تجربہ سے ثابت ہوا کہ ہر چیز کا بہترین علاج وہ نسخہ ہے جو میں عموماً سانپ بچھو کے کاٹے کے علاج میں دیتا ہوں۔مکرم آفتاب احمد خان صاحب مرحوم کو ایک بار ہر چیز کا بہت شدید حملہ ہوا تھا۔میں نے انہیں آرنیکا 200 ، لیڈم 200 اور آرسنگ 200 میں دیں۔غیر معمولی تیزی سے شفا ہوئی۔لیکن کوئی ایسا معین نسخہ میرے علم میں نہیں ہے جو ہر دفعہ کام آئے کیونکہ یہ بیماری اپنی طرز بدلتی رہتی ہے اور بھیس بدل بدل کر سامنے آتی ہے۔ایگیر یکس کے مریض کو اپنے اعضا پر قابو نہیں رہتا، ہاتھوں سے چیزیں گرتی رہتی ہیں۔اکثر عورتوں اور بچیوں کے ہاتھ سے برتن گر کر ٹوٹ جاتے ہیں، کوئی چیز پکڑنی ہو تو گرفت مضبوط انہیں ہوتی ، انگلیاں خود بخود کھل جاتی ہیں۔شدید عضلاتی دردیں اور تشیخ بھی پایا جاتا ہے، ہاتھ پاؤں میں پیلسن ہوتی ہے۔ایکیر ٹیکس میں کھانا کھانے کے بعد ، کھلی ٹھنڈی ہوا اور سرد موسم میں تکلیفیں بڑھ جاتی ہیں۔نیند سے طبیعت بحال نہیں ہوتی۔دن بھر غنودگی چھائی رہتی ہے۔خارش ہوتی ہے جس میں جلن نمایاں ہے۔تریاق: طاقت : ابسنتھیم۔کا فیا۔کیمفر 30 سے 200 تک عموماً