ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 643
نکس وامیکا 643 ہر وقت دوسروں کی عیب جوئی کرتا رہے اور ان میں نقص تلاش کرتے رہنے کا عادی ہو تو نکس وامی کا اونچی طاقت میں دینے سے ایسے مریضوں کی ذہنی حالت درست ہونے لگتی ہے اور ان میں حسد کا مادہ کم ہو جاتا ہے۔لیکن ہرگز ضروری نہیں کہ نکس وامیکا کے ہر مریض میں حسد کا رجحان پایا جائے۔نکس وامیکا کا مریض رات کے پچھلے پہر اٹھ جاتا ہے اور دوبارو سونہیں سکتا۔صبح کے وقت غنودگی محسوس کرتا ہے۔اچانک بازوؤں اور ٹانگوں میں ضعف محسوس ہوتا ہے۔کھانا کھانے کے بعد مرض میں زیادتی ہو جاتی ہے۔دماغی محنت ثقیل اور مصالحہ دار اشیاء کے استعمال اور خشک سرد موسم سے تکلیف میں اضافہ ہو جاتا ہے۔شام کے وقت، آرام کرنے اور دبوانے سے اور مرطوب موسم میں طبیعت بہتر محسوس ہوتی ہے۔مددگار دوائیں: سلفر۔سپیا دافع اثر دوائیں: کافیا۔اگنیشیا۔کاکولس طاقت: 30 سے سی۔ایم (CM) تک