ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 556
لاروسیراکس 556 کے خون کے نیچے اترنے کی سرسراہٹ کے احساس کے لئے بھی یہ دوا بہت مفید ہے۔دل کے عضلات کو تقویت دے کر وہ کمزوری جس کے نتیجہ میں خون واپس پھیپھڑوں میں چلا جاتا ہے اسے دور کر دیتی ہے۔دل کی کمزوری کی وجہ سے پیدا ہونے والی کھانسی جو بار بار اٹھے، اس میں بہت فائدہ دیتی ہے۔سپونجیا بھی ایسے مریضوں کی اہم دوا ہے۔اس میں مریض کے چہرے پر نیلا ہٹ آ جاتی ہے جس کا مطلب ہے کہ سانس کی کمی کی وجہ سے خون میں آکسیجن کی آمیزش کم ہوگئی ہے لیکن سب مریضوں کے چہرے پر نیلا ہٹ نہیں آتی بلکہ بعض چہرے زرد پڑ جاتے ہیں، ان کے لئے اس بیماری کی الگ دوائیں ہیں۔نیلا ہٹ پیدا کرنے والی دل کی بیماری رفع کرنے کے لئے ہومیو دوالا روا سیر اس شہرت رکھتی ہے۔لاروسیراکس میں سینے کی فالجی علامات پائی جاتی ہیں۔بعض دفعہ ڈایافرام (Diaphragm) کام کرنا چھوڑ دیتا ہے، جس کے نتیجہ میں سانس باہر نکالنا مشکل ہوتا ہے جبکہ اندر کھینچنا اتنا مشکل نہیں ہوتا۔یہ بیماری لارو سیر اس کی یاد دلاتی ہے کیونکہ اس کا اردگرد کے عضلات کے فالج سے کچھ ایسا ہی تعلق ہے کہ سانس اندر کھینچنا مشکل نہیں ہوتا، باہر نکالنا دوبھر ہوتا ہے۔لا روسیر اس کے مریض کو سر دی بہت لگتی ہے، بیرونی ذریعہ سے گرمی پہنچانے سے بھی سردی کا احساس کم نہیں ہوتا۔بعض اوقات معدے میں شدید درد اٹھتا ہے جس کی وجہ سے مریض بات بھی نہیں کر سکتا۔چہرے کے عضلات میں تشنجی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے ،سخت پیاس لگتی ہے اور منہ بالکل خشک ہو جاتا ہے۔ہاتھوں اور پاؤں کے ناخنوں پر چھوٹے چھوٹے ابھار بن جاتے ہیں۔کولہوں اور ایڑیوں میں موچ آنے کی طرح کا درد ہوتا ہے۔انگلیاں بدشکل ہو جاتی ہیں اور ہاتھوں کی رگیں پھول جاتی ہیں۔لا رو سپر اس میں غنودگی اور چکر پائے جاتے ہیں۔بعض دفعہ غشی طاری ہو جاتی ہے۔دماغی کمزوری کی وجہ سے یادداشت ختم ہو جاتی ہے۔خیالات میں یکسوئی نہیں رہتی۔سر میں شدید درد کے ساتھ پیشانی میں ٹھنڈک کا احساس ہوتا ہے۔شدید پیاس