ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 457
ہائیو سمس 457 116 مائیو مس HYOSCYAMUS (Henbane) ہائیو مکس ایک ایسے پودے سے تیار کی جانے والی دوا ہے جو اپنی شکل وصورت میں بیلا ڈونا کے پودے سے ملتا جلتا ہے۔بظاہر تو یہ بے ضرر سا پودا ہے لیکن اس کے بیج بہت زہر یلے ہوتے ہیں۔اس پودے سے جو دوا تیار کی جاتی ہے وہ ہائیوس کہلاتی ہے۔یہ اعصاب پر خصوصاً گہرا اثر کرنے والی دوا ہے۔ہائیو مکس میں سارا اعصابی نظام درہم برہم ہو کر رہ جاتا ہے اور یوں محسوس ہوتا ہے کہ گو یا دماغ پر کسی غیر معمولی طاقت نے قبضہ کر لیا ہے۔مریض ہذیان بکتا ہے اور پاگلوں والی حرکتیں کرتا ہے۔اگر ٹائیفائیڈ کے مریض میں ہائیوں مس کی علامتیں پائی جائیں تو مریض سوتے میں بھی بولتا رہتا ہے۔کپڑے اور بستر کی چادر چتا ہے جیسے چٹکیاں بھر رہا ہو۔گندی شرمناک باتیں کرتا ہے جس کی وجہ سے جنسی اعضاء کی سوزش ہے۔اچھا بھلا شریف انسان بھی جب بیمار ہو تو اس کی زبان بہت بخش ہو جاتی ہے۔ایسی باتیں وہ ہوش میں کر ہی نہیں سکتا۔اگر کوئی بچی بیمار ہو تو بعض ماں باپ شرم کی وجہ سے ڈاکٹرکو بھی نہیں بلاتے حالانکہ اس کا کوئی تعلق بھی بالا رادہ جنسی بے راہ روی سے نہیں ہوتا بلکہ یہ ہائی کس کی خاص علامت ہے جو جنسی اعضاء میں ایسی سوزش پیدا کرتا ہے جس سے دماغ متاثر ہوتا ہے اور مریض ایسی بے ہودہ باتیں کرنے لگتا ہے جو وہ صحت کی حالت میں سوچ بھی نہیں سکتا۔یہ ہیجانی کیفیت بیماری کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے اور یہی علامت سینتھرس (Cantharis) میں بھی کسی حد تک پائی جاتی ہے۔اعضائے تناسل میں شدید سوزش کینتھرس کا بھی طرۂ امتیاز ہے۔(ہائیوںمس اور کینتھرس کے موازنہ کے لئے