ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 455 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 455

ہائیڈ روفو بینم 455 115 ہائیڈ روفو بینم HYDROPHOBINUM یہ ہو میو پیتھی دوا کتے کے پاگل پن کے زمانے میں اس سے حاصل کئے گئے تھوک۔بنائی جاتی ہے۔یہ پیج کی بہت اہم دوا ہے خصوصا سانس کی نالی کے شیخ میں بہت مفید ثابت ہوتی ہے۔اس کے شیخ کا روشنی اور پانی کی زود حی سے تعلق ہوتا ہے۔مریض کو تیز روشنی، چمک دار اشیاء یا پانی دکھائی دے تو اسے شیخ ہو جاتا ہے۔ویسے تو اس تشنج اور خوف کا تعلق پانی دیکھنے سے ہے لیکن خوف کی وجہ سے مریض آنکھیں بند کر کے بھی پانی کا گھونٹ نہیں بھر سکتا۔اس کا تھوک کو کس کی کٹائی اور کالی بائیکرم کی طرح لیس دار دھاگوں کی صورت میں نکلتا ہے۔ہائیڈ روکو ٹائل میں تھوک کا لیس دار اور دھاگے دار ہونا ضروری نہیں ہوتا مگر ہوسکتا ہے۔ہائیڈرو فو بینم کے مریض کو نگلنے میں دقت ہوتی ہے۔بغیر کچھ کھائے پئے بھی نگلنے کی کوشش کرتا رہتا ہے۔ایسے مریضوں کے منہ میں جھاگ بھی آجاتی ہے اور مریض مسلسل تھوکتا رہتا ہے۔یہ دوا جنسی امراض میں بھی مفید ہے۔عورتوں میں خصوصا رحم ڈھلکنے کے احساس کے ساتھ ہونے والے دردوں اور تکلیفوں میں کارآمد ثابت ہوتی ہے۔بہتے ہوئے پانی کی آواز سے یا اس کے تصور سے ہی تکلیفیں بڑھ جاتی ہیں۔خفیف سی ہوا کے جھونکے سے بھی تکلیفیں بڑھتی ہیں۔دافع اثر دوائیں: ہائیڈ روسائکینک ایسڈ طاقت: 30 سے 200 تک