ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 443
ہورا برازیل 443 110 ہورا برازیل HURA BRAZILIENSIS یہ دوا کوڑھ یعنی جذام میں اس وقت کام آتی ہے جب یہ احساس ہو کہ جلد بہت موٹی ہوگئی ہے اور سکڑ گئی ہے۔لہذا یہ لیوپس میں بھی مفید ہے۔ہور میں جلد پر تناؤ آجاتا ہے اور وہ پہنچی ہوئی معلوم ہوتی ہے۔ہورا اور ہائیڈروکوٹائل کے علاوہ میڈ ورا (Madura) بھی جذام اور لیوپس کی قسم کی بیماریوں میں کام آنے والی دوا ہے۔ہورا میں انگلیوں کے نیچے پھانس ہونے کا احساس محض بیماری کے نتیجہ میں پیدا ہوتا ہے اور نہ حقیقتا وہاں کچھ بھی نہیں ہوتا۔اس میں ہڈی کے ابھاروں پر خارش ہوتی ہے۔گردن اینٹھی ہوئی اور کمر میں درد کی علامت بھی ملتی ہے۔اگر چہ ہومیو پیتھک معالجین اسے 6 کی طاقت میں استعمال کرتے ہیں لیکن میرا تجربہ ہے کہ جو دوا 6 کی طاقت میں کام کرے وہ 30 اور 200 میں بھی کام کرتی ہے بلکہ زیادہ اچھا اثر دکھاتی ہے۔ہوسکتا ہے کہ معالجین نے اسے 6 طاقت میں ہی مفید پایا ہو کیونکہ بعض امراض ایسے ہیں جن میں دوا کی طاقتوں کا بھی تعلق ہوتا ہے اور وہی کام آتی ہیں۔اس لئے تجربہ کرنا چاہئے اور یہ بات نوٹ کرنی چاہئے کہ کس بیماری میں کونسی طاقت کی دوا زیادہ مفید ثابت ہوتی ہے۔وو ہورا‘ کا اثر کیمفر اور اوپیم سے زائل ہو جاتا ہے۔طاقت : 6 اور 30 سے 200 تک