ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 439 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 439

سلف 439 سلف بھی مفید ہے۔بعض دفعہ ناخن میں پیپ پڑ جاتی ہے، پورا ناخن اکھڑ جاتا ہے پھر نیا آجاتا ہے۔اس کی اولین دوا ہمیپر سلف ہے۔اگر ناخن میں سیاہی اور خطرناک گہرا رنگ نمایاں ہو جائے اور ناخن کی شکل بگڑنے لگے تو اس میں سب سے پہلے سورائینم دینی چاہئے۔اگر آرام نہ آئے تو دوسری دواؤں کے بارے میں سوچیں۔اینٹی مونیم کروڈ میں بھی ناخنوں کی خرابی ایک نمایاں علامت ہے۔سے پھٹ جائیں اور ان سے خون بہنے لگے تو ہمپر سلف مفید ہے۔اگر ان میں لائنیں سی پڑ جائیں جو بد شکل اور گوبھی کے پھول کی طرح ہوں تو اس کے لئے نائیٹرک ایسڈ بہترین دوا ہے۔ہپر سلف کے بچے نہلانے دھلانے کے باوجود صاف نظر نہیں آتے۔ان کی جلد میلی میلی سی دکھائی دیتی ہے۔ہسپر سلف کے استعمال سے جلد صاف ستھری ہو جاتی ہے اور چہرے پر نظر آنے والی میل ختم ہو جاتی ہے۔نزلے میں ناک اور گلے کے اندر نظم سا چہ کا ر ہے اور اس وجہ سے چھینکیں آئیں تو ہیپر سلف ہی دینی چاہئے۔سردی کی وجہ سے چھینکیں آنا بھی ہسپر سلف کی علامت ہے۔اگر سرد موسم میں گرم کمرے میں آنے سے چھینکیں شروع ہو جائیں تو اس کی دوا پلسٹیلا ہے۔اگر گرمی سے سرد ماحول میں داخل ہونے سے چھینکیں آنے لگیں تو سباڈیلا ،سلیشیا اور نٹیٹرم میور اور ہسپر سلف کا خیال آنا چاہئے۔اگر سوتے ہوئے ہاتھ یا پاؤں لحاف سے باہر رہ جائیں اور باہر کے ماحول میں ٹھنڈ ہو اور چھینکوں کا سلسلہ شروع ہو جائے تو یہ ہسپر سلف کی خاص علامت ہے۔ہیپر سلف کا مریض سرد ہوا کا ذرا سا جھونکا بھی برداشت نہیں کر سکتا۔شور وغل بھی اس کے لئے ناقابل برداشت ہوتا ہے۔کان کی تکلیف میں اکثر کیمومیلا، پلسٹیلا، بیلا ڈونا اور ایلیم سیپا کام آتی ہیں۔بیلاڈونا ہپر سلف بھی کان کے درد کی دوا ہو سکتی ہے۔آنکھوں کی بیماریوں سے بھی ہسپر سلف کا تعلق ہے۔لیکن اگر نزلہ کی وجہ سے آنکھ میں بہت سرخی ہو تو یوفریز یا زیادہ مفید ہے۔آنکھوں میں روزمرہ پیدا ہونے والی تکلیفوں