ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 421
421 جو مفید ہوتا ہے کیونکہ جب تک پسینہ آتا رہے گردوں کی کوئی تکلیف اور علامت ظاہر نہیں ہوتی۔اگر پسینہ بند ہو جائے تو اچانک گردے کی تکلیف کا احساس شروع ہو جائے گا۔اگر ایسے مریض کو سردیوں کے موسم میں اچانک گردے کی تکلیف ہو اور اسے گرمی پہنچا کر پسینہ کے عمل کو بحال کر دیا جائے تو تکلیف کم ہو جائے گی۔اس کا مطلب یہ ہے کہ پسینہ کے ذریعہ جلد سے جو زہر یلے مادے خارج ہوتے ہیں ویسے ہی مادے گردوں کے پیشاب میں بھی خارج ہوتے ہیں۔گردوں اور جلد سے نکلنے والے مشترک مادے اس بیماری کے ذمہ دار ہیں۔گائیکم ان مادوں اور نمکیات وغیرہ کا توازن بحال کر کے شفا دیتی ہے۔گائیکم کی تکلیفیں حرکت سے، گرمی سے، دباؤ اور چھونے سے بڑھ جاتی ہیں۔بیرونی دباؤ سے ان میں کمی ہوتی ہے۔دافع اثر دوائیں نکس وامیکا۔سپیا طاقت: 30 یا بعض دفعہ اونچی طاقتیں