ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 393
فلورک ایسڈ 393 بالوں سے خالی ہو گئے ہوں وہاں بہت خارش محسوس ہوتی ہے۔فلورک ایسڈ میں ایک ایسی عجیب علامت ملتی ہے جو عام طور پر دوسری دواؤں میں نہیں ملتی یعنی بعض بچوں کا سر بائیں طرف سے قدرے چھوٹا رہ جاتا ہے اور پوری طرح سے نشو و نما نہیں پاتا۔بائیں آنکھ بھی نسبتادبی ہوئی اور چھوٹی ہوتی ہے۔یہ فلورک ایسڈ کی نشانی ہے۔چونکہ یہ ہڈی کی تعمیر میں بہت مفید دوا ہے اس لئے یہ اس قسم کی کمزوری میں کام کرتی ہے۔اکثر مریضوں پر تجربہ سے اس دوا کی یہ خوبی معلوم ہوئی ہے۔یہ ایسی چیز ہے جو طریقہ آزمائش (Proving) سے معلوم نہیں کی گئی۔فلورک ایسڈ میں بہت ٹھنڈا پانی پینے کی خواہش کے ساتھ کھانا کھانے کی بھی خواہش ہوتی ہے۔عام طور پر پیاس کی علامت کے ساتھ بھوک ختم ہو جایا کرتی ہے لیکن فلورک ایسڈ میں یہ دونوں علامتیں ساتھ ساتھ ملتی ہیں۔گلے کے پرانے زخموں میں بھی فلورک ایسڈ مفید ہے۔اس بارہ میں یہ سلیشیا اور مرکزی دونوں کے ساتھ موافقت رکھتی ہے جبکہ سلیشیا اور مرکری آپس میں ایک دوسرے کی مخالف دوائیں ہیں، ان کو اکٹھا استعمال نہیں کیا جا سکتا۔درمیان میں ہسپر سلف کو شامل کرنا پڑتا ہے لیکن فلورک ایسڈ ان دونوں دواؤں کے ساتھ دے سکتے ہیں۔مرکزی کے استعمال کے بعد سلیشیا صرف اس صورت میں اونچی طاقت میں دی جاسکتی ہے جب خود مرکری ہی کے غلط استعمال سے مضر اثرات ظاہر ہوئے ہوں۔سلیشیا ان اثرات کو زائل کر دیتی ہے۔سلفر میں صبح کے وقت اسہال کی علامت ملتی ہے۔فلورک ایسڈ میں بھی صبح کے اسہال کی علامت ملتی ہے علاوہ ازیں ایسے اسہال جو مزمن ہو جائیں اور ٹھیک ہونے میں نہ آئیں اور مریض کو بہت کمزور کر دیں اس میں بھی فلورک ایسڈ بہت مفید ہے۔جگر کی خرابی کے نتیجہ میں جسم پر پیدا ہونے والی سوزش میں بھی فلورک ایسڈ مفید دوا ہے۔اس سوزش اور ورم کے ساتھ گرمی کا احساس بھی ہوتا ہے۔اسہال میں صفرا بھی شامل ہوتا ہے اور پیٹ ہوا سے تن جاتا ہے۔