ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 387 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 387

فیرم فاس 387 کہ جنین کے متعلق قرآن کریم نے فرمایا ہے کہ اسے ہم نے قرار مکین میں رکھا ہے۔نیز فرمایا ہے کہ اسے ہم نے تین اندھیروں یعنی تین پردوں میں رکھا ہے۔اگر کسی وجہ سے جنین کے گرد کی دفاعی طاقت اس پر حملہ آور طاقت سے کمزور ہو تو ایسا حمل لا زما گر جائے گا۔بعض اداروں کے سائنس دانوں نے کچھ ایسے ذرائع دریافت کئے ہیں جن سے اندرونی اور بیرونی دفاعی توازن کو درست کیا جاسکتا ہے لیکن سر دست یہ علاج بہت مہنگا ہے۔تاہم جن عورتوں کو یہ علاج کرانے کی توفیق ملی ہے ان میں سے بھاری اکثریت کے بچے ہو گئے ہیں۔پہلی (Pipli) کو چونکہ میں نے حمل کی متلی میں کافی مفید پایا ہے اس لئے اسے ایک اور طرح بھی وسیع پیمانے پر استعمال کرا کے دیکھنا چاہئے۔بعید نہیں کہ یہ الرجی کی وجہ سے حمل گرنے کے عارضہ کو بھی درست کر دے لیکن یہ تو اس کتاب کو پڑھنے والے ساری دنیا میں پھیلے ہوئے ہو میو پیتھ ڈاکٹر ہی تجربے کے بعد بتا سکتے ہیں۔اس ضمن میں اس کو مختلف طاقتوں میں استعمال کر کے آزمانا چاہئے۔نیز یہ دیکھنا بھی ضروری ہے کہ اگر یہ دوا اثر کرتی ہے تو کون سے مزاج والوں پر اثر کرتی ہے اور کون سے مزاج والوں پر نہیں کرتی۔ہومیو پیتھس سے میری درخواست ہے کہ جو بھی اس کا تجربہ کریں۔وہ اس کے نتائج سے احمد یہ مسلم سنٹرل ہو میو بورڈ کو بھی حسب ذیل پتہ پر مطلع فرمائیں۔16-Gressen Hall Road London S۔W۔18۔5QL۔U۔K فیرم فاس کی علامات چھونے ، جھٹکا لگنے، حرکت کرنے سے شدت اختیار کرتی ہیں جبکہ ٹھنڈی ٹکور سے افاقہ ہوتا ہے۔طاقت بائیوکیمک کی 3x تا 12x یا ہومیو پیتھک کی 30 اور اونچی طاقتیں