ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 383 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 383

فیرم فاس 97 383 فیرم فاس FERRUM PHOSPORICUM (Phosphate of Iron) فاسفورس اور لوہے کے مرکب کو فیرم فاس کہتے ہیں۔خون کے سرخ ذرات میں فیرم فاس ایک طبعی جزو کے طور پر شامل ہوتا ہے۔اگر فیرم فاس کی کمی ہو تو عموماً کہا جاتا ہے کہ خون میں لوہے کی مقدار کم ہوگئی ہے۔یہ سرخ خون کی کمی کے لئے بہترین دوا ہے۔فیرم فاس کے مریض کو کھلی ہوا تکلیف دیتی ہے۔اس لحاظ سے اس کا مزاج ٹھنڈا ہے مگر فاسفورس کے عنصر کی شمولیت کی وجہ سے اس کی کچھ علامتیں فاسفورس سے بھی ملتی ہیں۔مریض کے ذہن میں کوئی معین خوف تو نہیں ہوتا مگر ویسے ہی دل بے چین اور بیزار رہتا ہے اور عمومی طور پر پریشانی ذہن پر قبضہ کئے رکھتی ہے۔کمزوری بہت ہوتی ہے۔ہومیو پیتھک پوٹینسی میں فیرم فاس خون کی کمی اور کمزوری کو دور کرنے کی بہترین دواؤں میں سے ہے۔سردی لگنے سے نزلاتی تکلیفیں ہوں تو چہرہ تمتما اٹھتا ہے اور بخار کی طرح تمازت محسوس ہوتی ہے۔عموماً گوشت اور دودھ نا پسند ہوتے ہیں اور ایسی چیزیں کھانے کو دل چاہتا ہے جن سے مصنوعی طور پر بھوک چمکے۔ایسے مریض کو عموماً کھٹے ڈکار آتے ہیں۔مقعد میں بواسیری مسے ملتے ہیں اور اجابت بعض دفعہ خون ملے ہوئے پانی والی ہوتی ہے۔اگر پچپش ہو تو خون بہت نکلتا ہے۔کھانسی ہو تو کھانسی کے ساتھ ( عموماً عورتوں میں ) پیشاب خطا ہونے کا عارضہ بھی ہو جاتا ہے۔اسی طرح بے اختیاری طور پر قطرہ قطرہ پیشاب بھی نکلتا رہتا ہے۔فاسفورس کے مرکبات ان مریضوں میں مفید ثابت ہوتے ہیں جن کا خون پتلا ہو اور