ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 371 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 371

یو پیوریم 371 94 یو پیوریم EUPATORIUM PERFOLIATUM (Thorough Wort) اسے عرف عام میں Bone Set یعنی ہڈی جوڑ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ ہڈیوں کی دکھن کی بہترین دوائیوں میں لمبے عرصہ سے استعمال ہو رہی ہے۔امریکہ کی مشرقی ریاستوں میں اسے گھر کی بڑی بوڑھیاں عمومأنزلہ زکام وغیرہ میں گھر یلو چائے کے طور پر استعمال کرتی رہی ہیں۔انفلوئنزا ہلیر یا اوروہ بخار جس میں جسم کی سب ہڈیوں میں سخت دکھن کا احساس ہو، ان میں یہ بہت مفید ہے۔نیز ایک چھوٹا سا مچھر کی قسم کا کیڑا جسے کتری کہا جاتا ہے اور عموماً خشک پہاڑی علاقوں میں ملتا ہے۔اس کے کاٹنے سے جو بخار ہوا سے ڈینگو فیور (Dango Fever) یا کمر توڑ بخار کہتے ہیں۔اس بخار کے علاج میں کامیابی سے استعمال ہونے والی یہ نہایت اعلیٰ پایہ کی دوا ہے۔اس کی خاص علامت یہ ہے کہ ہڈیوں اور کمر میں سخت درد ہوتا ہے جو نا قابل بیان اور نا قابل برداشت ہوتا ہے۔یو پٹیوریم اس بخار کی تکلیف میں بہت کمی پیدا کر دیتا ہے مگر مکمل شفا نہیں دے سکتا کیونکہ یہ بخار ہر صورت میں اپنا سات دن کا چکر پورا کر کے رہتا ہے۔اس کے بعد شفا ہونے کی صورت میں جسم کا اندرونی دفاع اس کے خلاف مکمل طور پر بیدار ہو چکا ہوتا ہے اور پھر اس مریض کو دوبارہ کبھی ڈینگو فیور نہیں ہوتا۔یہ دوا انفلوئنزا کی بہترین دواؤں میں شمار کی جاتی ہے اور عام نزلہ زکام میں بھی مفید ہوتی ہے۔خصوصا سردیوں کے موسم میں ہونے والا نزلہ جس کے ساتھ جسم کی دردیں بھی نمایاں ہوں اور نزلہ کے آغاز میں سردرد بھی ضرور ہو تو یو ٹیوریم ضرور استعمال کرنا چاہیئے