ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page xxxvii
دیباچه 25 25 کی بجائے کم ہو گیا ہے۔کتاب کے اس ایڈیشن میں چند رنگین تصاویر کا اضافہ بھی کیا گیا ہے جوان جڑی بوٹیوں یا عناصر کی ہیں جن سے یہ ادویات تیار کی جاتی ہیں۔آخر پر قارئین سے گزارش ہے کہ میری بشری کمزوری کی بنا پر لازماً کچھ غلطیاں اس نئے ایڈیشن میں بھی رہ گئی ہوں گی۔اس طرح کئی کتابت کی غلطیاں بھی ہوں گی جو عموماً مصنف سے بھی منسوب ہو جاتی ہیں۔اس قسم کی سب غلطیوں سے متعلق میں قارئین سے دلی معذرت چاہتا ہوں اور میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ درگزر فرمائے اور یہ کوشش بنی نوع انسان کیلئے ان چند غلطیوں کے باوجود غیر معمولی فائدہ کا موجب بنے۔والسلام خاکسار مرزا طاہر احمد