ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 291 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 291

سیکوٹاوروسا 291 72 سیکوٹا وروسا CICUTA VIROSA (Water Hemlock) سیکوٹا ور وساتشنجات کی چوٹی کی دوا ہے۔تشیخ اور تشیخی جھٹکے اس کی خاص علامت ہیں۔اگر اعصابی بے چینی ہو، زود حسی ہو اور معمولی دباؤ سے بھی اعصاب جھنجھنا اٹھیں تو بعض مریضوں کو شیخ شروع ہو جاتا ہے جو جسم کے مرکز سے کناروں کی طرف حرکت کرتا ہے۔سیکوٹا کی سی علامت دوسری دواؤں کے برعکس ہے کیونکہ شیعی کیفیت عموماہاتھ کی انگلیوں اور پاؤں کے تلووں سے شروع ہو کر اوپر جسم میں منتقل ہوتی ہے لیکن سیکوٹا میں اگر معدے سے شیخ شروع ہوتو وہ حرکت کر کے باقی اعضاء میں پھیل جاتا ہے۔گردن میں اکثر اؤ اور شیخ شروع ہو تو وہ جسم کے نچلے حصوں میں منتقل ہو جاتا ہے۔مرکز سے کناروں کی طرف حرکت اس دوا کی خاص علامت ہے۔اس دوا میں تشیخ کا آغاز عموماً معدہ یا دل کے اردگر دسنسناہٹ سے ہوتا ہے۔نازک اعصاب کو چوٹ لگ جائے یا کوئی کانٹا چبھ جائے تو اس کے نتیجہ میں بھی تکلیف عموم سے زیادہ محسوس ہوتی ہے۔اگر اس سے تشیخ ہو جائے تو یہ دوا مفید ہے۔آرنیکا اور لیڈم بھی بہت موثر دوائیں ہیں۔ان کے علاوہ ہائی پیر یم سٹیفی سیگر یا اور روٹا بھی اعصاب کے زخمی ہونے اور اس کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی تکلیفوں میں بہت مفید ہیں۔سیکوٹاوروسا کی بعض علامات Catalepsy سے بھی ملتی ہیں۔اس بیماری میں ذہن تشیخ کے نتیجہ میں عارضی طور پر سن ہو جاتا ہے۔مریض بھول جاتا ہے کہ وہ کون ہے اور کہاں ہے؟ دماغ میں ایک لہر سی اٹھتی ہے جس کے نتیجہ میں مریض گرد و پیش سے کلیتا