ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 272 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 272

کیمومیلا 272 ہیں یا ویسے ہی ہوا سے نفرت کرتے ہیں لیکن کیمومیلا کا مریض اس سے مختلف ہے۔وہ صرف کان کو ہوا سے بچانا چاہتا ہے، چہر نہیں ڈھانپتا۔گلے میں درد شیخ اور سوزش کے ساتھ طبیعت میں غصہ بھی ہو تو کیمومیلا بہترین دوا ہے۔کیمومیلا میں بہت شدید پیاس ہوتی ہے۔کافی (Coffee) پینے کی وجہ سے نیند نہ آئے تو عموماً نکس وامیکا مفید ہے لیکن کافی کے بداثرات کو کلیتا مٹانے کے لئے کیمومیلا زیادہ مؤثر ہے اور کیمومیلا کے بداثرات کافی سے دور کئے جاسکتے ہیں۔اگر گندے انڈوں کی بو والی گیس پیدا ہو اور ڈکار بھی ایسی ہی بو کے ہوں تو اس کے ازالہ کے لئے کیمومیلا اچھی دوا بتائی جاتی ہے۔اکثر ایلو پیتھک ڈاکٹر درد کے احساس کو کم کرنے کے لئے مارفین استعمال کرتے ہیں۔خصوصاً دل کے دوروں میں درد کی شدت کو کم کرنے کے لئے مارفین بہت کثرت سے استعمال ہوتی ہے۔اس کے استعمال کے بعد ردعمل کے طور پر بہت الٹیاں آتی ہیں۔کیمومیلا ان الٹیوں کو بند کرنے میں بہت مفید دوا ہے۔کیمومیلا کے پیٹ درد میں مریض تکلیف کی شدت سے دو ہرا ہو جاتا ہے۔یہ علامت کولو سنتھ میں بھی پائی جاتی ہے، دردنا قابل برداشت ہوتے ہیں، ناف اور جگر کے مقام پر درد ہوتا ہے۔شدید غصہ کے دورہ کے بعد پیٹ میں تشیخی کیفیت پیدا ہوتی ہے، بد بودار ڈکار آتے ہیں،گرم اشیاء سے نفرت ہو جاتی ہے ، زبان کا رنگ زردی مائل اور منہ کا مزاکٹر وا ہوتا ہے۔اگر قے آئے تو وہ بھی کڑوی ہوتی ہے، پیٹ میں بہت بوجھ محسوس ہوتا ہے۔یہ سب کیمومیلا کی علامات ہیں۔بعض عورتوں کو حیض کے خون میں چھیچھڑے سے آتے ہیں۔یوں محسوس ہوتا ہے کہ اندرونی جھلیوں کا ٹکڑا کٹ کر ساتھ آیا ہو۔اس خاص تکلیف کا بھی کیمو میلا سے گہرا تعلق ہے اور یہ اس کا اچھا علاج ہے۔کیمومیلا میں دوران حمل اور وضع حمل کے وقت تشیخ ہو جاتا ہے۔بچے کی پیدائش کے بعد بہت خون بہنے لگے تو اس میں بھی کیمومیلا کو یا درکھنا چاہئے۔بعض دفعہ