ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 215 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 215

کیلنڈ ولا 215 52 کیلنڈ ولا CALENDULA OFFICINALIS (Marigold) کیلنڈ والا کے لوشن کو عام طور پر زخموں کے علاج کے لئے بیرونی طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔مگر اندرونی طور پر بھی یہ دوا ہو میو پیتھک پوٹینسی میں کھلانے سے زخموں کے بھرنے میں بہت مفید ثابت ہوئی ہے۔پرانے زخم جو مندمل ہونے کا نام نہ لیں ان میں اند مال کا رجحان پیدا کرنے میں کیلنڈ ولا 200 طاقت میں بہت مؤثر ثابت ہوئی ہے۔جن زخموں میں بیرونی طور پر لوشن کے استعمال سے فائدہ نہیں ہوتا ، یہ ان کو بھی خشک کر دیتی ہے۔کیلنڈ ولا اور ہمیپر سلف یا سلیشیا میں یہ بنیادی فرق ہے کہ کیلنڈ ولا اندرونی جسمانی کمزوری کو دور کر کے شکست وریخت کے کام کی مرمت کے لئے جسمانی صلاحیت کو بیدار کرتی ہے جبکہ ہسپر سلف اور سلیشیا انفیکشن کا مقابلہ کرتی ہیں۔ایسے مریض جن کے اپریشن ہوئے ہوں اور ان کے زخم مندمل نہ ہوتے ہوں ان کے لئے کیلنڈ ولا بہت مفید ہے بشرطیکہ ریڈی ایشن (Rediation) کے ذریعہ زخم کے اردگرد کے خلیوں کو ضائع نہ کر دیا گیا ہو۔مقامی طور پر زخموں پر خالص شہد لگانے سے بھی فائدہ ہوتا ہے اور شہد میں بھی بعض دفعہ کیلنڈ والا سے بھی بڑھ کر شفا کا اثر ملتا ہے۔ہر قسم کے بیڈ سور (Bed Sores) کے لئے عموماً آرنیکا اور ہائی پیریم (Hypericum) استعمال کئے جاتے ہیں لیکن اگر یہ دونوں دوائیں کام نہ کریں تو کیلنڈ والا دوسو طاقت میں دینے سے کچھ فائدہ ضرور ہوگا۔مکمل شفا بھی ہوسکتی ہے۔دانت نکلنے کے بعد خون بند نہ ہو تو کیلنڈ والا اس میں بھی مفید ہے۔مرطوب اور ابر آلود موسم میں اس کی تکلیفیں بڑھ جاتی ہیں۔