ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page xxiii
دیباچہ 11 دوا ئیں اسی طریق پر محلول کی بجائے ایک قسم کے ہلکے میٹھے سے تیار کی جاتی ہیں۔مثلاً مدر ٹیچر ایک قطرہ لے کر دس گنا Dextrose میں جو پھلوں سے تیار کردہ میٹھے کی بہت ہلکی قسم ہے خوب اچھی طرح پیس کر اسے یکجان کر دیں۔بعض دوا ساز مدرٹنکچر کی بجائے اصل زہر کا جس سے دوا تیار کرنا مقصود ہو ایک چھوٹا سا ذرہ دس گرام Dextrose میں ملا دیتے ہیں اور اسے اچھی طرح گھوٹ کر ملا دینے کے بعد جو دوا بنتی ہے اسے 1X کہتے ہیں۔جب اس میں سے ایک گرام لے کر اسے مزید دس گرام Dextrose میں خوب پیس کر یک جان کر دیں تو یہ 2X دوا بن جائے گی۔اس 2X میں سے ایک گرام لے کر دس گرام Dextrose میں اسی طریق پر اچھی طرح ملا کر یکجان کر دیں تو یہ 3X پوٹینسی بن جائے گی۔غرضیکہ جب ہم یہ کہتے ہیں کہ دوا کی طاقت بڑھ رہی ہے تو ہرگز یہ مراد نہیں ہوتی کہ اصل زہر کی طاقت بڑھ رہی ہے نہیں ، بلکہ ہر دفعہ جب اصل زہر کی طاقت کم ہو کر سوواں حصہ رہ جاتی ہے تو جو د وابنتی ہے اس کی ایک طاقت بڑھ جاتی ہے۔اسی طرح بائیو کیمک دوا کا حال ہے۔ہر دفعہ اصل زہر دسواں حصہ کم ہوتو بائیو کیمک دوا کی ایک طاقت اونچی ہو جائے گی۔ہومیو پیتھک دواؤں کے ساتھ عام طور پر C لکھنے کا رواج نہیں رہا بلکہ 1-2-3یا30-200 وغیرہ لکھا جاتا ہے۔چونکہ دنیا میں یہ معروف ہو چکا ہے اس لئے C لکھنے کی ضرورت نہیں سمجھی جاتی۔لیکن بعض ملکوں میں بعض کمپنیاں اپنی بنی ہوئی دواؤں کے ساتھ ” یا ”D وغیر وضر و لکھتی ہیں لیکن بائیوکیمک دواؤں کے ساتھ ”X“ لکھنے کا رواج ہر جگہ اسی C‘یا “ ضرو 66 طرح قائم ہے۔بائیو کیمک دواؤں کے ساتھ آپ ہمیشہ 1۔12X۔6X۔3X۔2X وغیرہ لکھا ہوا دیکھیں گے۔اگر ایک ہزار طاقت ہو تو انگریزی میں وہ 1M کہلائے گی۔10M لکھا جائے تو دس ہزار طاقت ہوگی۔اگر ایک لاکھ طاقت بنائی گئی ہو تو اسے CM کہتے ہیں۔