ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 160 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 160

برومیم 160 برومیم نرخرہ کے ورم (Laryngitis) میں بھی بہت مفید ہے کیونکہ اس میں بھی زخم بننے کا رجحان ہوتا ہے۔ایسے مریضوں کو دمے میں بھی فائدہ دیتی ہے۔سینے کی ہڈی میں جلن اور درد بھی برومیم کی علامت ہے۔اس میں تشیخ بھی ہوتا ہے اور یہ سانس گھٹنے میں بھی مفید ہے۔اس کے مریضوں کو سمندر کے کنارے جا کر آرام محسوس ہوتا ہے اور سمندر سے دور خشک علاقوں میں بیماری بڑھ جاتی ہے۔مددگار دوائیں : کو نیم۔سپونجیا۔آئیوڈم۔ارجنٹم نائیٹریکم دافع اثر دوائیں : ایمونیم کا رب۔کیمفر کارب۔کیمفر طاقت : 30 سے CM تک