ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 147
بنزوئیک ایسڈ 147 بنزوئیک ایسڈ کے بارے میں اکثر کتب میں یہ لکھا ہوا ہے کہ اس میں گاؤٹ (Gout) کے حملہ کی ابتداء معدہ سے ہوتی ہے۔معدہ میں السر یا ہاضمہ کی خرابی کی وجہ سے درد ہوتا ہے لیکن بعض اوقات معدہ میں گاؤٹ کی وجہ سے بھی درد ہوتا ہے۔اس کی تفصیل اس وقت میرے علم میں نہیں کہ معدہ میں گاؤٹ کیسے ہوتا ہے۔غالبا معدہ میں پیدا ہونے والے فاسد تیز ابوں میں یورک ایسڈ بھی ہو گا جو گاؤٹ پیدا کرنے والا ہے مگر معدہ میں بنز و ٹیک ایسڈ کے پیدا ہونے کا کوئی قطعی ثبوت میرے علم میں نہیں۔ہاں یہ بعید نہیں کہ بنز و ئیک ایسڈ جب جوڑوں کی دیگر جھلیوں میں گاؤٹ پیدا کر سکتا ہے تو یہ خون کی وساطت سے معدہ کے عضلات کو بھی متاثر کرے اور گاؤٹ کی تکلیف کا آغاز وہیں سے ہو۔یہ درست ہو یا غلط، لیکن اکثر اسے بنزوئیک ایسڈ کی علامت کے طور پر بیان کیا جاتا ہے۔کلائی ،گھٹنوں ، پاؤں کے انگوٹھوں وغیرہ کی سوجن اور در دبنز و یک ایسڈ کی زیادتی سے بھی ہو جاتی ہیں۔اسی طرح ریڑھ کی ہڈی میں دباؤ اور ٹھنڈک کا احساس اور زبان کا سوجنا بھی بنز و ئیک ایسڈ کی علامات ہیں جو پکرک ایسڈ اور مرکری میں بھی پائی جاتی ہیں۔طاقت : 30 سے 200 تک