ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 105 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 105

آرسینک سلف فلیوم 105 26 آرسینیکم سلفیور بیم فلیوم ARSENICUM SULFURATUM FLAVUM آرسینک سلف فلیوم عموماً برص میں کام آنے والی دوا ہے۔یہ ہرقسم کی خارش، برص اور جلد پر آتشک کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے دانوں کے لئے بھی بہت مؤثر ہے۔سینہ کے اندر سے چھن دار درد کے کوندے باہر کی طرف لپکیں نیز پیشانی میں دائیں طرف کان کے پیچھے چھن ہو تو آرسینک سلف فلیوم کی یہ نمایاں علامات ہیں۔اس میں اکثر دردسوئی کی طرح چھن پیدا کرتا ہے اور ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوتا ہے۔تمام جسم میں چیونٹیاں رینگنے کا احساس ہوتا ہے۔شیخ اور عضلات کا کپکپانا بھی پایا جاتا ہے۔گرمی کے احساس کے ساتھ ساتھ نبض تیز اور بے قاعدہ ہو جاتی ہے۔چلنے یا دوڑنے سے درد میں اضافہ ہو جاتا ہے۔درد میں بہت شدید اور نا قابل برداشت ہوتی ہیں۔آرسینک سلف فلیوم کا مریض بہت جلد غصہ میں آ جاتا ہے۔صبح کے وقت اٹھنے پر بے حد چڑ چڑا ہوتا ہے۔سر میں چکر آتے ہیں جن میں دائیں طرف گرنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔سرٹھنڈا محسوس ہوتا ہے، صبح کے وقت آنکھیں چپکی ہوئی ، سرخی مائل زرد رطوبت نکلتی ہے، کانوں سے بھی بد بودار رطوبت بہتی ہے۔نزلہ زکام ہو تو ناک سے بے حد مواد نکلتا ہے۔نقاہت اور کمزوری محسوس ہوتی ہے۔آرسینک سلف فلیوم کی اصل شہرت جلدی امراض میں ہے۔برص کے سفید داغوں میں بہت کثرت سے استعمال ہوتی ہے۔اس کے علاوہ چنبل اور کیل مہاسوں میں بھی مفید ثابت ہوئی ہے۔ایسے زخم جو مندمل نہ ہوں اور ان میں جلن اور سخت تکلیف ہو تو آرسینک سلف فلیوم بھی استعمال کرنی چاہئے۔اس کی علامات صبح اور شام کو بڑھتی ہیں۔