ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 83
آرنیکا 83 23 آرنیکا ARNICA MOUNTINA ہومیو پیتھی میں آرنیکا کو بہت اہم مقام حاصل ہے۔یہ دوا پہاڑی تمباکو کے پودے سے تیار کی جاتی ہے۔پہاڑی تمباکو دوا کے طور پر لمبے عرصہ سے استعمال ہو رہا ہے۔عرصہ دراز تک اسے چوٹوں کے علاج کے لئے استعمال کیا جاتا رہا۔پہاڑی علاقوں میں چوٹیں کھانا اور گر جانا معمول کی بات ہے۔خدا تعالیٰ نے وہاں ہی اس کا علاج بھی پیدا کر دیا ہے۔ہو میو پیتھی میں اس کا استعمال اکثر نئی یا پرانی چوٹوں کو دور کرنے کے لئے ہوتا ہے۔آرنیکا کی سب سے اہم علامت خون کو منجمد کرنا ہے۔یہ اثر پھٹکری کے اثر سے ملتا جلتا ہے اس لئے دل کی تکلیفوں میں یہ ایک لازم دوا بن جاتی ہے۔آرنیکا جسے ہوئے خون کو پگھلا دیتی ہے لیکن اس کے باوجود ایلو پیتھک دواؤں کی طرح خون کو زیادہ پتلا نہیں کرتی اور بوقت ضرورت خون کی جمنے کی صلاحیت کو بھی زائل نہیں کرتی۔دل کے حملہ میں عموماً آرنی کا کولیکیس سے ملا کر دیا جا تا ہے کیونکہ کیس اس سانپ کے کاٹے کی دوا ہے جس کا زہر خون کو جما کر پھٹکیاں بنادیتا ہے اور خون منجمد ہونے کی وجہ سے دل پر حملہ ہو جاتا ہے۔بعض سانپوں کے زہر دل کے اعصاب پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں لیکن خون پر بداثر نہیں ڈالتے۔ایسے سانپوں میں نا جا‘ سب سے اول نمبر پر ہے۔اس کا زہر دل کے اعصاب پر حملہ کرتا ہے جبکہ لیکلیس خون خراب کر کے دل کو نقصان پہنچاتا ہے۔آرنیکا اور لیکیسس دونوں کا خون کے جمنے سے تعلق ہے۔اس لئے ایسی ملتی جلتی دواؤں کو ایک دوسرے کے بعد استعمال نہیں کرنا چاہئے کیونکہ بعض دفعہ ان دواؤں کے اثرات ایک دوسرے سے ٹکرا جاتے ہیں اور ایسا مریض ہاتھ سے نکل جاتا ہے۔دو تین