ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 63
انتھرا کوکلی 83 63 18 انتظر ا کو کلی ANTHRAKOKALI یہ دوا جلد کی بیماریوں اور خارش وغیرہ میں مفید ہے۔جلد خشک اور جگہ جگہ سے پھٹ جائے اور آبلے بنیں تو اسے استعمال کرنا چاہئے۔ناک کے نتھنوں اور ناخنوں کے کنارے پھٹنے لگیں اور زخم بن جائیں تو انتظر اکو کی مفید ثابت ہوتی ہے۔اس میں منہ خشک رہتا ہے۔حلق میں بھی خشکی محسوس ہوتی ہے۔خشک صفراء کی زیادتی کی وجہ سے قے آتی ہے۔پیٹ میں ہوا بنتی ہے۔مریض شدید پیاس محسوس کرتا ہے ، پیشاب بہت آتا ہے۔طاقت : 30