ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 846
انڈیکس تشخیص امراض (REPERTORY) 847 وضع حمل کی دردیں شروع ہونے پر سہیل ولادت کے لئے کالی فاس(6x (Kali Phos اور میگنیشیا فاس(6x(Mag Phos کی پندرہ بیس ٹکیاں ایک پیالی گرم پانی میں ملا کر گھنٹہ دو گھنٹہ کے وقفہ سے دن میں آٹھ دس بار گھونٹ گھونٹ پلانی چاہئیں۔شروع میں ہر آدھ گھنٹہ بعد تین خوراکیں اور پھر وقفہ لمبا کر دیں۔ولا دت سے ہفتہ پہلے آرنیکا 1000 کی ایک خوراک اور ولادت کے فوراً بعد بھی ایک خوراک۔پیدائش کے بعد اگر انفیکشن سے بخار ہو جائے جسے پر سوتی بخار کہا جاتا ہے تو بلا تاخیر سلفر (Sulphur)200 اور پائیر و جینیم (Pyrogenium)200 ملا کر شروع میں ایک دودن دو دفعہ روزانہ یا زیادہ سے زیادہ تین دفعہ دن میں دیں۔جب بخار ٹوٹنا شروع ہو جائے تو کم کر کے تین دن ایک دفعہ روزانہ اور آرام آنے پر ہفتہ میں ایک دوبار چند ہفتہ تک دیتے رہیں۔اس تعفنی بخار کی اس سے بہتر کوئی دوا میرے علم میں نہیں۔بچے کی پیدائش کے بعد اگر دودھ بند ہو جائے تو برائیونیا 200 اور فائٹولا کا (Phytolacca) 200 ملا کر دیں۔ایک دو بار روزانہ دینے سے حیرت انگیز فائدہ ہوتا ہے۔ان دواؤں کو 30 طاقت میں دن میں تین چار بار بھی دیا جا سکتا ہے۔بچے کی پیدائش کے بعد اگر سخت اداسی کا دورہ پڑے اور دل تاریکی میں ڈوبا ہوا محسوس ہو تو اگنیشیا (Ignatia) 200 کی چند خوراکیں فوری آرام پہنچاتی ہیں۔اگر پورا فائدہ نہ ہو اگنیشیا کے بعد نیٹرم میور 200 کی ایک خوراک فائدہ مکمل کر دے گی۔اگر باہر آنے جانے کا خوف دل میں بیٹھ جائے تو کلکیریا کارب (Calcarea Carb) 1000 کی ہفتہ وار ایک خوراک دو تین ہفتہ تک دی جائے۔ولادت کے وقت درد ہلکے اٹھ رہے ہوں تو پلسٹیلا (Pulsatilla) 30 دن میں تین چار بار دینا بہت مفید ہوتا ہے۔بچہ الٹا ہوتو پلسٹیلا 200 کی ایک دو خورا کیس مفید ہوتی ہیں۔اگر لیٹا ہوا بچہ ہو تو آرنیکا (Arnica) اور کولو فائیلم (Caulophyllum) 200 میں ملا کر چند دن روزانہ ایک خوراک دیں۔جب پلاسینٹا پریویا (Placenta Previa)