ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 822
انڈیکس تشخیص امراض (REPERTORY) 823 بڑھیں تو آرسینک آیوڈائیڈ (Arsenic Iodide) مفید ہوگی جو کمی خون کے مریض کے لئے بھی مفید ہے۔خشک کھانسی کے ساتھ اگر نچلے جبڑے اور گلے کے غدود بڑھے ہوئے ہوں، لیٹنے سے چکر آئیں تو برومیم (Bromium) دیں۔جب سردیاں گرمیوں میں تبدیل ہو رہی ہوں تو اکثر نزلاتی تکلیفوں میں برائیونیا (Bryonia) کام آتی ہے جو 200 طاقت میں اچھا کام کرتی ہے۔اس موسم میں اگر کالی کھانسی یا عام شیخی کھانسی اور دمہ ہو جائے تو ڈ روسرا (Drosra) لازمی دوا ہوگی۔نمدار موسم میں بھی ڈروسرا کی تکلیفیں بڑھتی ہیں۔اگر بیلاڈونا (Belladonna) سے آرام نہ آئے تو کلکیریا کارب (Calcarea Carb) دیں اور یاد رکھیں کہ بیلا ڈونا کا مریض پر خون ہوتا ہے اور کلکیریا کا مریض عموماً کم خون والا۔گرم مزاج مریض کی خشک کھانسی جو بلغمی کھانسی بن جائے اور گلے میں پیپ پڑنے کا رجحان ہو تو کلکیر یا سلف (Calcarea Sulph) دوا ہوگی۔روٹھنے کی عادی لڑکیوں اور ہسٹیریائی مزاج عورتوں کی کھانسی میں اگنیشیا (Ignatia) بہترین ہے۔ریو میکس (Rumex) کی کھانسی ضدی اور خشک ہوتی ہے۔گلے میں سخت کھجلی ہوتی ہے، کھانسی لیٹنے سے بڑھتی ہے۔اسے چیلی ڈونیم (Chelidonium) کے ساتھ ملا کر دینا بہترین نسخہ ہے۔اگر یہ کام نہ کرے تو سلفر (Sulphur) 200 اور رسٹاکس (Rhustox) 200 باری باری دیں۔سپونجیا (Spongia) کی خشک کھانسی دل کے عارضہ سے تعلق رکھتی ہے۔چھاتی سے آرا چلنے کی سی آواز آتی ہے۔وہ خشک کھانسی جو ہنسنے یا بولنے سے چھڑ جائے فاسفورس (Phosphorus) کا تقاضا کرتی ہے۔یہ سل اور پھیپھڑوں کے کینسر کی بھی بہترین دوا ہے۔شروع میں چند مہینے اسے