ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 810 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 810

زنم 810 آنکھوں کے چھپر میں اگر ایسی بیماری ہو جائے کہ پلکوں کے بال مڑ کر آنکھ کے چھپر میں داخل ہونے شروع ہو جائیں تو وہ قدرتی طور پر بڑھتے ہوئے چھپروں کے اندر ہی گول چھلکوں کی شکل میں بڑے ہونے لگتے ہیں اور بہت تکلیف دیتے ہیں۔عموماً اس کا علاج جراحی ہے لیکن ایک جراحی کے بعد پھر کوئی دوسرا بال مڑ کر اندر چلا جائے گا اور یہ سلسلہ ختم ہونے میں نہیں آئے گا۔اس کا مستقل علاج زنکم سلف ہے اور میں نے اسے اکثر 200 طاقت میں بہت مفید پایا ہے۔آنکھ میں ناخونا (Pterygium) کو بھی زنک 200 بہت جلد ٹھیک کر دیتا ہے اور کسی اپریشن کی ضرورت نہیں رہتی۔سر کو جب چکر آئیں تو زنکم کا مریض ہمیشہ یہی خیال کرتا ہے کہ وہ بائیں طرف گرے گا۔دائیں بائیں سر ہلانا اور سر کو تکیے میں دھنسانے کی کوشش کرنا یہ زنکم کی بھی ایک علامت ہے۔سر اور ہاتھ خود بخو د ہلتے رہیں اور رعشہ سا ہو جائے تو اس میں بھی زکم اچھی دوا بتائی جاتی ہے۔کالی بائیکروم کی طرح ناک کے اندر اوپر کی طرف جڑھ میں دباؤ اور دکھن کا احساس۔دانت جلدی مسوڑھوں کو چھوڑنے لگتے ہیں۔دانتوں کو بھینچنے سے مسوڑھوں کو کچھ آرام محسوس ہوتا ہے۔جن بچوں کے اعصاب کمزور ہوں ان کے لئے دانت نکالنا مشکل ہو جاتا ہے اور خاص علامت یہ ہے کہ دونوں پاؤں بے چینی کی وجہ سے ہلتے رہیں گے یا آپس میں رگڑتے رہیں گے، اگلتے وقت گلے کے عضلات میں کچھ تھوڑی سی درد ہوتی ہے اور معدے میں میٹھی چیزوں سے جلن پیدا ہو جاتی ہے نیز متلی، ہچکی اور قے کا رجحان ہو جاتا ہے۔زنکم کے مریض بہت جلدی جلدی کھاتے ہیں اور کھانا کھاتے وقت ان کی بے صبری نمایاں ہوتی ہے۔پیٹ اکثر گیس سے تنا ہوا ہوتا ہے۔کمر کے نچلے حصہ میں درد، جس میں دباؤ برداشت نہیں ہوتا۔مردوں اور عورتوں کے جنسی اعضاء بھی متاثر ہوتے ہیں اور فوتوں (Testicles) میں اوپر کی طرف کھچاؤ ہوتا ہے۔عورتوں میں بیماری کے طور پر شہوانی جذبات تیز ہو جاتے ہیں اور پستان متورم