ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 795 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 795

ٹیر مینٹولا 795 ٹیریٹولا کے تشنجات کا سانس کی نالی سے گہرا تعلق ہے۔آواز بیٹھ جاتی ہے۔گلے میں مسلسل چین کا احساس اور آواز کا بوجھل پن ٹیر مینولا کا مزاج ہیں۔میر مینولا دل کی تکلیفوں اور دمہ میں اگر دیگر معراجی علامتیں پائی جائیں تو بہت مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ٹیرینٹولا کے مریض کی پیٹھ پر اکثر پھوڑے نکلتے ہیں گردن کی پشت پر اور دائیں یا بائیں کندھے کے اوپر کار بکل نکل آتا ہے۔کاربنکل اکثر ذیا بیطیس کی وجہ سے ہوتا ہے۔اگر ٹیرینولا کی دیگر علامتیں پائی جائیں تو دونوں تکلیفوں کو شفا دے سکتا ہے۔ٹیرینولا میں اعضاء میں سن ہونے کا احساس، کمزوری اور جلن کا پایا جانا اس کے عمومی مزاج کا خاصہ ہے۔ہر وقت بے چینی رہتی ہے۔اعضاء میں شدید درد ہوتا ہے۔ٹانگوں کا درد خاص طور پر نمایاں ہوتا ہے۔جلد میں دکھن کا احساس جو ہلکے دباؤ کو برداشت نہ کر سکے۔بعض اوقات مریض کپڑے کا وزن بھی برداشت نہیں کر سکتا۔کولہوں میں خصوصا رات کے وقت درد ہوتا ہے۔ٹیرینٹولا میں تکلیفیں عموماً رات کو بڑھ جاتی ہیں۔تمام جسم میں خارش اور جلن ہوتی ہے۔چلنے سے رانوں میں درد ہوتا ہے اور یہ احساس کہ ان پر کس کر پٹی باندھی گئی ہو۔ٹانگوں کا فالج بھی نمایاں ہے۔حرکت کے ساتھ پیٹھ پر درد اور بے چینی جبکہ سر درد کو حرکت سے آرام آتا ہے۔میر مینولا میں تیج بہت نمایاں ہوتے ہیں یہاں تک کہ اگر باقی علامتیں بھی پائی جائیں تو یہ دوا مرگی میں بھی شفا بخشنے کی طاقت رکھتی ہے۔دافع اثر دوائیں: لیکیسس کیا تھری کینتھرس مددگار دوائیں: کیو پرم۔میگ فاس۔عموماً 30 طاقت میں طاقت 30 سے 200 تک