ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 787 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 787

سلفیورک ایسڈ 787 180 سلفیور ٹیم ایسیڈم SULPHURICUM ACIDUM (Sulphuric Acid) سلفیورک ایسڈ سلفر کا تیزاب اور انسانی زندگی پر اس کا گہرا اثر ہے۔عام بد ہضمی کے نتیجہ میں معدہ کے اندر سلفیورک ایسڈ پیدا ہوتا ہے اور اس کے اثر سے جو ہوا بنتی ہے اس کی بد بو ہائیڈ روجن سلفائیڈ کی طرح ہوتی ہے۔ہر تیز اب جو انسانی جسم میں موجود ہے بعض ایسی بنیادی خصوصیات کا حامل ہے جو مریضوں پر اثر دکھاتی ہیں۔اگر جسم میں کسی بھی تیز اب کا عنصر زیادہ ہو جائے تو اچانک شدید ضعف کا حملہ ہوتا ہے اور جسم سے طاقت نکلتی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔سلفیورک ایسڈ معدہ کی ایسی تیزابیت کی بہترین دوا ہے۔اس دوا کے مطالعہ سے آپ کو اندازہ ہوگا کہ عناصر کا توازن بدلنے سے علامتیں کتنی بدل جاتی ہیں۔سلفر ایک ایسی دوا ہے جو سر کی چوٹی سے لے کر پاؤں کے تلووں تک جلن پیدا کرتی ہے۔لیکن اس کے ساتھ ہائیڈ روجن کے ایٹم کا اضافہ کر دیں تو سلفیورک ایسڈ بن جائے گا جس کا مزاج سلفر کے عمومی مزاج سے مختلف ہے۔اس کے مریض کو سردی سے بھی تکلیف ہوتی ہے اور گرمی سے بھی۔سلفیورک ایسڈ کی ایک علامت یہ ہے کہ مریض کے سارے جسم پر کپکپی طاری ہو جاتی ہے لیکن اس کا سردی کے احساس سے کوئی تعلق نہیں ہوتا بلکہ اس کے بغیر ہی جسم میں تھر تھر ا ہٹ اور لرزہ طاری ہو جاتا ہے۔سلفیورک ایسڈ میں کالے رنگ کا خون بہنے کا بھی رجحان ہوتا ہے۔ناخن کی پوروں اور جہاں جلد اندرونی جھلیوں سے ملتی ہے ان جوڑوں سے کالا خون بہنے لگتا ہے جیسے سانپ کا زہر جسم میں سرایت کر نے سے ہوتا ہے۔اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ جلد کے اندر خون کا اخراج ہو جانے کی وجہ سے اس خون