ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 771 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 771

سٹینم 771 رفتہ رفتہ بڑھتی ہوئی کمزوری کا احساس ہوتا ہے۔موسم کی تبدیلی کو بہت شدت سے محسوس کرتا ہے۔دل میں شدید دھڑکن پائی جاتی ہے۔معمولی محنت سے دل کی دھڑکن میں اضافہ ہو جاتا ہے۔باز دور اور ٹانگیں کانپتے ہیں اور سخت بو جھل محسوس ہوتے ہیں۔میچ بھی ہو جاتا ہے اور انگو ٹھے ہتھیلیوں کی طرف کھینچ جاتے ہیں جو پلمبم کی بھی نمایاں علامت ہے۔سٹینیم کی ایک خاص علامت یہ ہے کہ سیڑھیاں اترتے ہوئے بھی کمزوری کا احساس ہوتا ہے جب کہ اکثر عوارض میں مریض کے لئے صرف سیڑھیاں چڑھنا دشوار ہوتا ہے۔کلائی اور ہاتھوں کے عضلات میں سنج اور لکھتے ہوئے یا ٹائپ کرتے ہوئے انگلیوں میں جھٹکے لگنا اس کی خاص علامات ہیں۔عورتوں میں حیض بہت جلد اور مقدار میں زیادہ آتے ہیں۔رحم میں شدید خارش اور نیچے گرنے کا احساس بھی ہوتا ہے۔زردی مائل یا سفید رطوبت نکلتی ہے جس کی وجہ سے کمزوری ہوتی ہے۔سٹینیم میں بیماری کی علامات چھونے سے زیادہ ہو جاتی ہیں لیکن دبانے سے یا کسی سخت چیز پر سونے سے آرام آتا ہے۔درد آہستہ آہستہ بڑھتے ہیں اور اسی رفتار سے کم ہوتے ہیں مگر سر کا درد آہستہ آہستہ ختم نہیں ہوتا بلکہ ایک دم ختم ہو جاتا ہے۔مددگار دوا پلسٹیلا طاقت 30 سے 200 تک