ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 741
741 170 سینیشو اورس SENECIO AUREUS (Golden Ragwort) سیمینیشو عام طور پر نو جوان بچیوں کی اندرونی تکلیفوں کے لئے مفید ہے۔اگر بلوغت کے آغاز میں سردی لگ جانے کی وجہ سے حیض کے ایام میں بے قاعدگی ہو جائے تو جب تک صحیح دوا سے علاج نہ کیا جائے ساری عمر یہ تکلیف رہتی ہے۔اس تکلیف میں کلکیر یا فاس کے علاوہ سینیشو کو بھی شہرت حاصل ہے۔عام طور پر بچیاں شرم کی وجہ سے اپنی تکلیفیں نہیں بتا تیں۔بے احتیاطی سے ان دنوں میں نہا لیا جائے ، پاؤں بھیگے رہیں، نہا کر پوری احتیاط نہ کی جائے اور مرطوب موسم میں ننگے پاؤں پھرنے کی عادت ہو تو حیض پر جتنے بداثر پڑتے ہیں ان کا علاج سینیشو سے ممکن ہے۔سیلان خون اس دوا کی خاص علامت ہے۔جگہ جگہ سے خون بہتا ہے۔جہاں بھی اندرونی جھلی اور جلد آپس میں ملتی ہیں ان کے جوڑوں سے خون بہنا سینیشو کی بھی علامت ہے۔اس کی پیشاب کی علامتیں بھی بہت اہمیت رکھتی ہیں۔اکثر مقدار میں کم اور تیز رنگ کا، بعض دفعہ خون ملا پیشاب آتا ہے جس میں پیپ بھی شامل ہوتی ہے۔ہر وقت جلن اور پیشاب کی مسلسل حاجت اس کا طبعی نتیجہ ہے۔آرتھرائیٹس (Arthritis) کے علاج میں بھی اس کو شہرت حاصل ہے۔اس کے گردے کے درد کے دورہ میں پریرا اور بر برس (Berberis) مددگار ثابت ہوتی ہیں لیکن دیگر علامتیں موجود ہوں تو یہ اکیلی ہی کافی ہے۔سر درد میں تیزی نہیں پائی جاتی مگر بدحواس سا کر دیتی ہے۔بعض دفعہ بائیں آنکھ میں