ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 733 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 733

سینگونیریا 733 معدے میں تیزابیت زیادہ ہونے کی وجہ سے دمہ ہو جائے تو نکس وامیکا کے علاوہ سینگونیر یا بھی مفید دوا ہے۔معدے میں ہوا بہت بنتی ہے۔اسہال اچانک شروع ہو جاتے ہیں جن میں بہت تیزی پائی جاتی ہے۔کروٹن، ایلو اور پوڈوفائیلم میں بھی یہ علامت ہے۔اگر نزلہ اچانک ختم ہو جائے اور اسہال شروع ہو جائیں تو سینگو نیر یاد وا ہوسکتی ہے۔سینگونیر یا میں حیض کا خون اور لیکوریا نہایت بد بودار ہوتے ہیں۔حیض سے پہلے متلی اور پیٹ میں درد جو رانوں تک پھیلتا ہے۔عورتوں کے سن یاس کی تکالیف میں سینگونیر یا استعمال کی جاتی ہے۔حلق میں سرسراہٹ کے ساتھ کھانسی اٹھتی ہے جو مریض کو نیند سے جگا دیتی ہے جسے اٹھ کر بیٹھنے سے آرام آتا ہے۔اس کھانسی کا تعلق عموماً معدہ سے ہوتا ہے۔سونے ، آرام کرنے اور پھل کھانے سے تکلیفیں بڑھ جاتی ہیں۔حرکت سے اور بستر میں اٹھ کر بیٹھنے سے تکلیفیں کم ہو جاتی ہیں۔مددگار دوا: اینٹی مونیم ٹارٹ طاقت : 30 اور اس سے زیادہ استعمال کی جاسکتی ہے۔